امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نےآج خواندگی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے


وزیراعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں ہماری حکومت، بچوں کو بااختیار بنانے اور اپنے مشن سب کے لئے تعلیم کی جانب انتھک کام کررہی ہے

این ای پی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ، سمگر شکشا ابھیان وغیرہ جیسی مودی حکومت کی اصلاحات سے، ان کے تئیں اُس کے عزم کا اظہار ہوتا ہے
خواندگی کے بین الاقوامی دن 2020 میں کووڈ- 19 بحران اور اس کے بعد کی صورت حال میں خواندگی، تدریس اور حصول علم پر توجہ دی جارہی ہے

Posted On: 08 SEP 2020 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08ستمبر:  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج خواندگی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت ، این ای پی ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، سمگر شکشا ابھیان وغیرہ جیسی  اصلاحات  کے ذریعے بچوں کو بااختیار بنانے اور اپنے  مشن سب کے لئے تعلیم کی جانب انتھک کام کررہی ہے۔

خواندگی کے بین الاقوامی دن 2020 کے دوران کووڈ – 19 بحران  اور اس کے بعد کی صورت حال میں ، خاص طور پر اساتذہ کے رول اور درس تدریس کے بدلتے ہوئے طور طریقوں کے دوران خواندگی، تدریس اور  حصول علم پر  توجہ دی جارہی ہے۔ اس موضوع میں ، خاص طور پر نوجوانوں اور بالغوں کے ضمن میں زندگی بھر سیکھتے رہنے کے منظر نامے میں خواندگی اور حصول علم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

*************

 ( م ن  ۔ا س۔  ق ر)

83U-51

 


(Release ID: 1652288) Visitor Counter : 164