نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ نے دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں دودھ کو شامل کرنے کی صلاح دی ہے


نائب صدرجمہوریہ نے کووڈ-19 وبا کے تناظر میں پولٹری اور ڈیری شعبوں کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ  کیا گیا

Posted On: 07 SEP 2020 1:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07 ستمبر 2020 – نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈونے آج صلاح دی کہ اطفال کی تغذیائی سطحوں  کو فروغ دینے کے لئے یاتو ناشتے یا دوپہر کے کھانے  کے ایک حصے کے طورپر دودھ کوشامل کیا جاسکتا ہے۔

جناب نائیڈو نے خواتین اور بچوں کے فروغ  کی مرکزی وزیر ،محترمہ اسمرتی ایرانی سے اس سلسلے میں بات کی اور یہ صلاح دی ۔ وزیر موصوف نے نائب صدرجمہوریہ کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت  تمام ریاستوں کو دودھ کو دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں شامل کرنے کے لئے سفارش کرنے پر غور کرے گی۔

اس سے قبل مویشی پالن اور ڈیرینگ  کے محکمے کے سکریٹری جناب اتل  چترویدی ، آج اُپ راشٹرپتی نواس میں  ،نائب راشٹرپتی سے ملاقات کرنے گئے اور انہیں کووڈ-19 وبا کے تناظر میں پولٹری اور ڈیری شعبے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں مدددینے کے لئے کئے جارہے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے نائب صدرجمہوریہ کو مطلع  کیا کہ سرکار، پولٹری کے شعبے میں صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور ترغیبات  اور پالیسی میں مداخلت کے ذریعہ حمایت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مویشی پالن کا محکمہ وزارت مالیہ کو  پولٹری صنعت کے لئے قرضوں کی ازسرنو تشکیل کی ضرورت کے لئے، سفارش کرنے پر بھی غور کرے گا۔

انہوں نے جناب نائیڈو کو یہ بھی بتایا کہ منظم شعبے میں،دودھ کوآپریٹو زکے ذریعہ پیداوار حاصل کرنے میں تیزی آئی ہے۔سرکار کام کے لئے بڑے قرضوں پر ،کوآپریٹوز کو 2فیصد سالانہ سود کی تخفیف  فراہم کرارہی ہے۔وقت پر ادئیگی کرنے کی صورت میں  2فیصدکی سود کی  تخفیف کی اضافی ترغیب بھی فراہم کی جارہی ہے۔نائب صدرجمہوریہ کی صلاح پر سکریٹری نے یقین دلایا کہ اس طرح کی سہولت کونجی ڈیریوں تک توسیع دینے پر غورکیا جائے گا۔نائب صدرجمہوریہ کو مویشیوں کے فارم ،  بھیڑ اور بکریوں کے افزائش  نسل کے فارم اور چارے کے علاقائی اسٹیشنوں کو دستیاب بنیادی ڈھانچے کو بہتر طریقے پر استعمال کرتے ہوئےعوامی –نجی ساجھیداری کے ذریعہ فروغ دینے کے ،محکمے کے منصوبوں کے بارے میں  بھی مطلع کیا گیا۔انہوں نے 

 

نائب صدرجمہوریہ کو تازہ ترین ان-وٹرو افزائش نسل کی تکنالوجی کے ذریعہ مویشیوں کی نسل کو فروغ دینے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا

*************

  م ن۔ اع۔رم

U- 5154



(Release ID: 1651976) Visitor Counter : 149