PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن یا خبرنامہ

Posted On: 04 SEP 2020 6:08PM by PIB Delhi

22222.png

 

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں

 

  • ہندوستان میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
  • 0.5فیصد سے بھی کم مریض وینٹی لیٹرز پر ، 2 فیصد آئی سی یو میں اور 3.5 فیصد سے بھی کم  مریضوں کو آکسیجن  کی سپورٹ ۔
  • کووڈ-19کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 77.15 فیصد۔
  • زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی(8,31,124)اور متاثرہ معاملوں کی کل تعداد کا 21.11 فیصد پر مشتمل ہے۔
  • لگاتار دوسرے دن بھی 11.70 لاکھ سے بھی زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔
  • ٹیسٹ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح روزانہ 7.5 فیصد سے بھی کم ہے اور ٹیسٹ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی مجموعی شرح 8.5 فیصد سے کم ہے۔

6.jpg

7.jpg
 

صحت یاب ہونے والے کووڈ-19 کے مریضوں  کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ہی ہندوستان میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے

ہندوستان میں نہ صرف  شرح اموات  عالمی اوسط سے کم ہے اور بتدریج گھٹتی جارہی ہے اور فی الحال یہ 1.74فیصد ہے، لیکن زیر علاج مریضوں کا ایک بہت کم تناسب ہے اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر مریضوں کا فیصد 0.5 فیصد سے بھی کم ہے۔اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آئی سی یو میں کووڈ-19 کے مریض صرف 2 فیصد معاملے ہیں اور زیر علاج مریضوں جنہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے، مریضوں کا فیصد 3.5 فیصد سے بھی کم ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان میں آج صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3037151 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 66659 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں آٹھویں دن بھی صحت یابی کی شرح لگاتار بڑھ رہی ہے اور 60 ہزار سے بھی زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کووڈ-19 کے مریضوں  کی صحت یابی کی شرح 77.15فیصد ہے۔صحت یاب ہونے والے مریضوں اور زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق میں تیزی سے اضافہ بھی ہورہا ہےاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  زیر علاج مریضوں سے کہیں زیادہ ہے اور اس سلسلے میں  صحت یاب اور زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق اب تک 22 لاکھ کو پار کرگیا ہے۔ اس سے یہ یقینی ہوتا ہے کہ ملک میں زیر علاج مریضوں کے معاملات کی اصل تعداد (831124 جو ایکٹیو میڈیکل کیئر کے تحت ہیں) کم ہوئی ہے اور فی الحال  زیر علاج مریضوں کے معاملے کل متاثرہ  معاملات کا محض 21.11 فیصد ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے:

http://https//pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1651265

ہندوستان کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں نئی بلندیوں کو چھونے کا سلسلہ جاری، مسلسل دوسرے دن 11.70 لاکھ  سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی،ٹیسٹنگ کی اعلیٰ سطح کے باوجود روزانہ متاثرہ معاملوں کی شرح 7.5فیصد سے کم ہے اور  ٹیسٹ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح 8.5فیصد سے کم ہے

روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے مقصد کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے لینے کے بعد ہندوستان نے لگاتارگزشتہ دودنوں میں کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ان لگاتار دودنوں میں ملک بھر میں 11 لاکھ 70ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1169765 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

کسی اور دیگر ملک نے روزانہ بہت زیادہ جانچ کی ان سطحوں کو حاصل نہیں کیا ہے۔روزانہ کی جانچ  میں اس غیر معمولی اضافے کے ساتھ ہی جانچ کی مجموعی تعداد 4کروڑ70 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔آج کی تاریخ میں مجموعی جانچ کی تعداد 46679145 ہوگئی ہے۔اتنے بڑے پیمانے پرروز مرہ کی جانچ کے باوجود جانچ کے بعد متاثرہ کیسوں کی ایک دن کی شرح اب بھی 7.5 فیصد سے کم ہے، جبکہ جانچ کے بعدمتاثرہ کیسوں کی مجموعی شرح 8.5فیصدسے کم ہے۔شرح اموات ایک فیصد سے کم کرنے کے مقصد سے ہندوستان میں شرح اموات کم ہوکر 1.74 فیصد تک آ گیا ہے۔ملک بھر میں تشخیص کے لیب نیٹ ورک کو روزانہ توسیع دی جارہی ہے، جہاں جانچ کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب تک سرکاری سیکٹر میں 1025 لیب اور 606پرائیویٹ لیب کے ساتھ ہی ملک بھر میں لیب کا نیٹ ورک مضبوط ہوا ہے اور یہ اب 1631 تک پہنچ گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1651215

وزیراعظم نے آئی پی ایس کے زیر تربیت  افسران سے بات چیت کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں آج ‘دیکشانت پریڈایوینٹ’کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعےآئی پی ایس کے زیر تربیت افسران سے بات چیت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ نوجوان آئی پی ایس افسران کے ساتھ  بات چیت کرتے ہیں، جواکیڈمی سے تربیت پانے کے بعد  فارغ ہوتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے وہ ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ ‘‘ بہر حال مجھے یقین ہے کہ اپنی میعاد کے دوران میں کسی نہ کسی مرحلے پر آپ سب سے ضرورملاقات کروں گا’’۔وزیراعظم نے کامیابی کے ساتھ تربیت پوری کرنے والے آئی پی ایس افسران  کے ساتھ نیک تمنائیں پیش کیں اور ان سےکہاکہ یہ بہت ہی ضروری ہے کہ  تربیت پورے کرنے لینے والے افسران اپنی یونیفارم کے ذریعے رعب جمانے کے بجائے اس کا اہل ہونے پر فخر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خاکی یونیفارم کا احترام ہرگز نہ کھوئیں۔خاص طور پر کووڈ-19 کے دوران اچھے کاموں کی وجہ سے خاکی یونیفارم کا عوامی ذہنوں میں نقش مرتب ہو گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1651252

وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکہ- آئی ایس پی ایف کی امریکہ انڈیا 2020 سمٹ میں خصوصی کلیدی خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکہ- بھارت 2020 سربراہ کانفرنس، یعنی سمٹ میں خصوصی کلیدی خطاب کیا۔سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ عالمی وباء کا ہر ایک پر اثر پڑا ہے اور یہ ہماری لچکیلے پن، ہمارے عوامی صحت کے نظام، ہمارے معاشی نظام کے لئے ایک  امتحان ہے۔ موجودہ صورتحال میں ایک نئے مائنڈ سیٹ کا تقاضہ ہے۔ ایک ایسا مائنڈ سیٹ ،جہاں  ترقی کے لئے رجحان انسان پر مرکوز ہو، جہاں ہر ایک کے درمیان تعاون کا جذبہ ہو۔آگے کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک صلاحیتوں کے فروغ، غریبوں کا تحفظ اور ہمارے شہریوں کے مستقبل کو بچانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ کووڈ-19 وباء کے خلاف لڑائی کے لئے سہولتیں بڑھانے اور شہریوں کے درمیان بیداری کو پھیلانے کی سمت میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تیزی سے قدم اٹھائے جانے سےاس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ 1.3 ارب آبادی اور محدود وسائل والے ملک میں فی ملین آبادی پر شرح اموات دنیا میں سب سے کم رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان کا کاروباری طبقہ خاص کر چھوٹے کاروباری لوگ زیادہ سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگ بھگ صفر سے شروعات کرتے ہوئے انہوں نے ہمیں دنیا میں دوسرا سب سے بڑا پی پی ای کِٹ تیار کرنے والا بنادیا ہے۔مختلف اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وباء 1.3 ارب ہندوستانیوں کی آرزوؤں اور تمناؤں کو متاثر کرنے میں ناکام کررہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1651145

جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ ملک کی برآمدات اور درآمدات مثبت رجحانات ظاہر کررہی ہیں، تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے

صنعت و تجارت اور کامرس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلز(ای پی سی) کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ملک کی عالمی تجارت، بنیادی صورتحال اور برآمدکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔  جناب گوئل نے اپنے افتتاحی بیان میں کہا کہ ملک کی برآمدات کے ساتھ ساتھ درآمدات  میں مثبت رجحانات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔عالمی وباء کی وجہ سے اس سال اپریل میں تیزی سے نیچے آنے کے بعد برآمدات پچھلے سال کی سطح پر پہنچتی جارہی ہے۔ درآمدات سے متعلق مثبت بات یہ ہے کہ کیپٹل سامان کی درآمدات میں کمی نہیں آئی ہے اور جن چیزوں کی درآمدات میں کمی آئی ہے، ان میں خام اشیاء، سونااور کھاد شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی خسارہ تیزی سے کم ہو رہا ہے  اور عالمی تجارت میں ہماری حصہ داری بہتر ہورہی ہے۔یہ سب ہماری مضبوط سپلائی چین اور ہمارے برآمدکاروں کی سخت محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1651202

چار ستمبر 2020تک 1095.38لاکھ ہیکٹررقبے پر خریف فصلوں کی ریکارڈ بوائی

خریف کے موجودہ سیزن2020 کے دوران1095.38لاکھ ہیکٹیئر رقبے کا احاطہ کیاگیا ہے۔ چاول کی بوائی ابھی بھی جاری ہے، جبکہ موٹے اناجوں، دالوں، باجرہ اور تلہنوں کی بوائی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ آج کی تاریخ تک خریف فصلوں کے احاطے میں پیش رفت پر کووڈ-19 کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے بروقت تعاون ؍ان پٹس جیسے بیج، کیڑے مار دوا، کھاد، مشینری اور  قرض نے وبائی مرض اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال میں بھی خریف بوائی کے بڑے رقبے کے احاطے کو ممکن بنایا ہے۔ وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود اور ریاستی حکومتوں نے مشن پروگراموں اور فلیگ شپ اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے لئے تمام تر کوششیں کی ہیں۔ جناب تومر نے کہا کہ بروقت عمل اور ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کا سہرا کسانوں کے سر جاتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1651248

پی آئی بی فیلڈ دفاتر سے ماخوذ

  • ہریانہ: کووڈ-19 وباء سے متعلق اَن لاک-4 کے رہنما خطوط کے مطابق ہریانہ حکومت نے ایس او پیز جاری کئے ہیں اور ریاست میں فلم شوٹنگ کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔شوٹنگ کی ڈیوریشن (مدت) کم از کم ممکن بنائی گئی ہے اور اس میں 50 سے زیادہ افراد موجود نہیں ہوں گے۔شوٹنگ اسی وقت شروع ہوگی ، جب تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ کرلی جائے گی اور وہ اس وباء سے غیر متاثر پائے جائیں گے۔محفوظ علاقوں میں ہی شوٹنگ کی اجازت منظوری اور اجازت دی جائے گی۔
  • پنجاب:پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں اور موبائل وینز میں مفت واک اِن ٹیسٹنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ریاست میں کورونا کے وباء کے معاملوں میں اضافے کو روکنے کے لئے کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائیویٹ ڈاکٹروں اور اسپتالوں کی طرف سے 250 روپے کی معمولی لاگت سے ٹیسٹنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • اروناچل پردیش:اروناچل پردیش میں کووڈ-19 کے 214 سے زیادہ لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور ٹیسٹ کے بعد وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ریاست میں ایک شخص کی موت کے ساتھ ہی اب تک مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
  • آسام: آسام میں کووڈ-19 کے 3054 سے زیادہ لوگ ٹیسٹ کے بعد کورونا سے متاثر پائے گئے اور کل 1971 لوگ صحت یاب ہوئے۔مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 118333 ہوگئی ہے، جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد27303 ہے اور کل 330 افراد کی موت ہوئی ہے۔
  • منی پور: منی پور میں کووڈ -19 کے 102 سے زیادہ لوگ ٹیسٹ کے بعد کورونا سے متاثر پائے گئے اور 3 مزید اموات ہوئیں۔ 167 صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں اب زیر علاج مریضوں کی تعداد 1803 ہے۔
  • میزورم: میزورم میں کل کووڈ-19 کے چھ نئے معاملے سامنے آئے۔اس طرح وہاں مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1046 ہوگئی ہے۔ میزورم حکومت کی جانب سے آسام اور تریپورہ سرحد پر  لازمی  ریپڈ اینٹی جین  ٹیسٹ کو منقطع کردیا گیا ہے، صرف  تھرمل اسکریننگ اورٹیسٹ کے دیگر بنیادی طریقہ کار ان لوگوں پر کئے جائیں گے، جو میزورم میں داخل ہوں گے۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ میں 39769 نمونے آر ٹی پی سی آر کے ذریعے جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں اور اب تک ٹرو نیٹ مشینوں کے ذریعے ٹیسٹنگ کے لئے مزید 23638 نمونے بھیجے گئے ہیں۔
  • کیرالہ: کیرالہ میں سرکاری سروس میں جونیئر ڈاکٹروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں تنخواہ کے چیلنج سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا تو وہ 10 ستمبر سے سروس سے الگ ہو جائیں گے۔کل 868 ڈاکٹروں نے ، جنہیں فرسٹ لائن علاج کے سینٹروں اور صحت کے دیگر سینٹروں میں میں تقرر کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ انہیں تنخواہ کے چیلنج سے مستثنیٰ رکھیں۔البتہ وزیر اعلیٰ اعلان کیا ہے کہ حکومت تنخواہ کے چیلنج سے متعلق اپنے فیصلے پر دوبارہ غور نہیں کرے گی۔ اسی دوران ریاست میں کل 1553کووڈ کے معاملے سامنے آئے۔ ریاست میں 21516مریضوں کا علاج چل رہا ہے ۔ فی الحال مختلف ضلعوں میں 1.92 لاکھ لوگ قرنطینہ میں ہیں۔اب تک ریاست میں کورونا سے 315 لوگوں کی موت ہوچکی  ہے۔
  • تمل ناڈو: تمل ناڈو میں ایک ہی دن میں کووڈ-19 کی وجہ سے 20 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 591 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ مدراس ہائی کورٹ نے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طورپر معذور امیدواروں کے ٹیسٹ کرائے۔
  • کرناٹک: کرناٹک میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔ وہاں جولائی کے بعد سے جمعرات تک کووڈ کے 6054 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔7 ستمبر سے شروع ہونے والی میٹرو ریل کے ساتھ ہی بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن ایک ایپ شروع کرے گی ، تاکہ صارفین کو اپنے اسمارٹ کارڈ ریچارج کرانے کی اجازت مل سکے۔ریاستی  حکومت نے ان پرائیویٹ لیبز پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جو نمونوں کی جانچ میں تاخیر کریں گے ، جو انہیں بھیجی گئی ہے۔
  • آندھرا پردیش: آندھرا پردیش میں وزیر اعلیٰ نے ان اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جو آروگیہ سری اسکیم نافذ نہیں کریں گے۔ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سری امپیلنڈ والے ہر اسپتال میں کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کریں، تاکہ خدمات کی رسائی فراہم کی جاسکے۔
  • تلنگانہ:تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2478 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 2011 مریض صحت یاب ہوئے اور 10 کی  موت ہوئی ہے۔102024مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ حکومت نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انتہائی ضروری حالت میں گھر سے باہر نکلے۔تلنگانہ کے مانسون اجلاس میں شرکت کرنے والے سبھی ایم ایل اے، صحافیوں کےلئے کووڈ ٹیسٹ ضروری ہے۔
  • مہاراشٹر: مہاراشٹر میں کانگریس لیڈر اور مویشی پروری کے ریاستی وزیر سنیل کیدارٹیسٹ کے بعد کووڈ -19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔وہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی مخلوط حکومت کے ایسے چھٹے وزیر ہیں جو کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں جمعرات کو 18105نئے معاملے سامنے آئے۔اس طرح وہاں مجموعی طورپر کووڈ کے معاملوں کی تعداد 8 لاکھ 43ہزار ہوگئی ہے۔ ممبئی میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوگئی ہے۔مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے یونیورسٹیوں کے چانسلر کی حیثیت سے ریاستی حکومت کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ آن لائن امتحانات کرائے جائیں۔
  • گجرات: گجرات میں جمعرات کو کووڈ کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ہوگئی ہے۔وہاں 1325 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے۔ گجرات میں اب کورونا کے معاملے کی کل تعداد 100375 ہوگئی ہے۔ گجرات جمعرات تک ایسی گیارہویں ریاست بن گیا ہے، جہاں کووڈ کے ایک لاکھ مریض ہیں۔
  • راجستھان: راجستھان حکومت نےیومیہ 5 ہزار سے 9900 کے درمیان چارجز رکھتے ہوئے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے شرحیں طے کردی ہیں۔ یہ فیصلہ ان رپورٹوں کے بعد کیا گیا ہے، کہ پرائیویٹ اسپتال علاج کے لئے بہت زیادہ فیس چارج کررہے ہیں۔ ریاست میں آج کی تاریخ  تک 16067 مریض زیر علاج ہیں۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں جمعرات کو 1672 نئے معاملے سامنے آئے، یہ ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس طرح ریاست میں کورونا کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 68586 ہوگئی ہے۔اندور میں ایک دن میں  سب سے زیادہ 259 معاملے  آئے اور اس کے بعد گوالیار میں 246، بھوپال میں 198 اور جبل پور میں 129 معاملے سامنے آئے۔اندور میں کرونا کے معاملے کی کل تعداد اب 13752 ہوگئی ہے۔

م ن۔ح ا۔ن ع

 (U: 5147)


(Release ID: 1651943) Visitor Counter : 286