خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ستمبر 2020 کے مہینے میں تیسرا راشٹریہ پوشن ماہ منایا جارہا ہے

Posted On: 06 SEP 2020 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/ستمبر 2020 ۔ تیسرا راشٹریہ پوشن ماہ اس سال ستمبر کے مہینے میں منایا جارہا ہے۔ وسیع پیمانے پر سبھی کے لئے غذائیت کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم کے پوشن ابھیان کے تحت پوشن ماہ ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس کی شروعات 2018 میں ہوئی تھی۔ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت اس مہم کو چلانے والی نوڈل ایجنسی ہے۔ وزارت، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شراکت دار وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر قومی، ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ضلع اور زمینی سطح پر پوشن ماہ منارہی ہے۔ اس کا مقصد عوامی شراکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چھوٹے بچوں اور خواتین کے درمیان سوئے تغذیہ کے مسئلے کو حل کرنے اور سبھی کے لئے صحت و غذائیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک عوامی تحریک چلانا ہے۔

زندگی میں غذائیت کی اہمیت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اگست 2020 کو اپنے مقبول پروگرام ’’من کی بات‘‘ کے حالیہ ایڈیشن میں روشنی ڈالی تھی اور بچوں و طلبہ کو اپنی مطلوبہ صلاحیت حاصل کرنے میں مدد کرنے میں غذائیت کے ذریعے ادا کیے گئے رول کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ انھوں نے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اس سمت میں خاص طور پر ان گاؤں میں کی گئی کوششوں کا ذکر کیا جہاں غذائی ہفتہ اور غذائی ماہ (پوشن ماہ) میں عوامی شراکت داری غذائیت کے تئیں بیداری کو ایک عوامی تحریک کی شکل دے رہی ہے۔

خواتین و اطفال بہبود اور کپڑے کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے 27 اگست 2020 کو ایک بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی تھی، جس میں خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب رام موہن مشرا نے غذائی ماہ منائے جانے کے لئے باہمی تال میل قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس بار پوشن ماہ میں سنجیدہ طریقے سے سوئے تغذیہ کے شکار (ایس اے ایم) بچوں اور ان کے بندوبست اور غذائیت بخش عناصر سے بھرپور پودے لگانے کے لئے پوشن واٹیکائیں بنائے جانے، بچوں کو پیدا ہونے کے ابتدائی ایک ہزار دنوں کے دوران اچھی غذائیت کے طور پر ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور جوان خواتین اور بچوں وغیرہ میں خون کی کمی کو دور کرنے کی تدابیر سے متعلق سرگرمیوں پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مہم سے وابستہ سبھی وزارتوں نے پوشن ماہ کے مقاصد کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا ہے اور پوشن کو اپنے فیضان عمل کے توسط سے توجہ میں لانے کے لئے منصوبہ بند سرگرمیوں کا خاکہ تیار کیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم اور تعلیم کی وزارت نے ریاستوں کو طلبہ کے درمیان پوشن سے متعلق ای- کوئیز اور میم بنانے کا مسابقہ منعقد کرنے کے لئے کہا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت ہر ایک گرام پنچایت میں خصوصی کمیٹیوں کی میٹنگیں منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ دیہی ترقیات کی وزارت نے ریاستوں کو مہاتما گاندھی نریگا کی حمایت سے پوشن واٹیکاؤں کو بڑھاوا دینے کی صلاح دی ہے۔ آیوش کی وزارت نے یوگ اور جامع غذائیت کو اپناکر ایک صحت مند طرز زندگی کی تعمیر میں تعاون دینے کی پیشکش کی ہے۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت بھی پوشن ماہ کے دوران سبھی سرگرمیوں کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون دے رہی ہے۔

ملک میں کووڈ کی وبا کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے خواتین و اطفال بہبود کی وزارت سبھی متعلقہ حصص داروں کو پوشن ماہ منانے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ زندگی میں غذائیت کی اہمیت کے بارے میں معلومات میں اضافہ کرنے اور اطلاعات کی اشاعت کے لئے سوشل میڈیا، آن لائن سرگرمیوں، پوڈ کاسٹ اور ای- سمواد وغیرہ کا استعمال کیا جائے گا۔ وزارت ایک ویبینار سلسلے کی بھی میزبانی کررہی ہے، جس میں سبجیکٹ کے ماہرین اور صحت کے پیشے سے وابستہ افراد خواتین اور بچوں کے لئے صحت اور غذائیت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5146

06.09.2020



(Release ID: 1651913) Visitor Counter : 215