صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں مریضوں کی صحت یابی کی کل تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہوئی
0.5فیصد سے کم مریض وینٹی لیٹر پر، 2 فیصد آئی سی یو میں اور 3.5 فیصد سے کم آکسیجن سپورٹ پر
Posted On:
04 SEP 2020 3:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 /ستمبر 2020 ۔ مرکزی حکومت کی ٹیسٹ – ٹریک – ٹریٹ حکمت عملی کا ایک ہدف کووڈ کے سبب ہونے والی اموات کی شرح کو کم کرنا اور معاملہ اموات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ اعلیٰ شرح صحت یابی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے طبی دیکھ بھال کی یکساں معیاری سطح دستیاب کرانے کے لئے کلینکل ٹریٹمنٹ پروٹوکولس کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
نہ صرف بھارت کی معاملہ شرح اموات عالمی اوسط سے کم ہے بلکہ اس میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ فی الحال یہ 1.74 فیصد ہے، لیکن ایکٹیو معاملات کے تناسب کا 0.5 فیصد سے کم حصہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2 فیصد معاملے آئی سی یو میں ہیں، 3.5 فیصد سے کم ایکٹیو معاملات ہیں جو آکسیجن سے لیس بیڈ پر ہیں۔
ان تدابیر کے نتیجے میں بھارت کی کل کووڈ-19 ریکوری آج 30 لاکھ (3037151) سے زیادہ ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 66659 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے بھارت نے مسلسل آٹھویں 7 ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی رفتار جاری رکھی ہے۔کووڈ-19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 77.15 فیصد ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
زیادہ تعداد میں مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہوئے مریضوں اور ایکٹیو معاملات کے درمیان فرق میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ فرق اب تک 22 لاکھ سے تجاوز ہوچکا ہے۔ اس سے یہ یقینی ہوتا ہے کہ ملک میں سرگرم معاملات کی اصل تعداد (831124 جو ایکٹیو میڈیکل کیئر کے تحت ہیں) کم ہوئی ہے اور فی الحال ایکٹیو معاملات کل پوزیٹیو معاملات کا محض 21.11 فیصد ہیں۔
کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور صلاح و مشورے سے متعلق سبھی مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم مستقل طور پر https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 5087
(Release ID: 1651456)
Visitor Counter : 252