صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں یومیہ ٹسٹ میں غیرمعمولی اضافہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11.7 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹسٹ کیے گئے
اب تک مجموعی طور پر 4.5 کروڑ سے زیادہ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں
Posted On:
03 SEP 2020 11:59AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 3 ستمبر 2020 / گزشتہ دو دنوں سے یومیہ 10 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کرنے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بھارت نے یومیہ جانچ کے معاملے میں غیرمعمولی اضافہ درج کیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11.7 لاکھ (11 لاکھ 72 ہزار 179) ٹسٹ کیے گئے۔ اس حصولیابی کی بدولت اب تک ٹسٹ کی مجموعی تعداد 4.5 کروڑ (4 کروڑ55 لاکھ9 ہزار 380) سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اس سے ملک میں کووڈ-19 کے یومیہ ٹسٹ میں غیرمعمولی اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔جہاں 30 جنوری کو روزانہ محض 10 ٹسٹ ہی ہوپاتے تھے۔ آج ٹسٹ کا یومیہ اوسط 11 لاکھ یومیہ سے زیادہ ہے۔
بھارت میں یومیہ ہونے والے ٹسٹ کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ٹسٹ کی تعداد میں سے ایک ہے۔ اس بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں میں مسلسل ٹسٹ کی وجہ سے روزانہ مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص میں مدد ملتی ہے اور اس کی وجہ سے مریضوں کو الگ کرنے اور موثر طریقے سے انہیں داخل اسپتال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے شرح اموات میں بھی کمی آتی ہے۔ زیادہ بڑی تعداد میں ٹسٹ کا نتیجہ پازیٹیو شرح کو بھی کم کرنے کی شکل میں برآمد ہوتا ہے۔
ٹسٹنگ کے عمل میں یہ زبردست اضافہ غالباً ملک بھر میں ٹسٹنگ لیب کے مساوی اور تیز تر توسیع کے سبب ممکن ہوا ہے۔ آج ملک میں 1623 لیب ہیں، جن میں سے 1022 لیب سرکاری شعبے کے اور 601 لیب پرائیویٹ شعبے کے ہیں، جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
- ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 823 ( سرکاری : 465 + پرائیویٹ : 358 )
- ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 678 ( ( سرکاری : 523 + پرائیویٹ : 155 )
- سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 122 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 88 )
اس کے علاوہ 5 مقامات پر کوباس 6800/8800 سمیت جدید ترین ہائی تھرو پٹ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ یہ مقامات ہیں: آئی سی ایم آر-راجندر میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پٹنہ، آئی سی ایم آر-راجندر میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار کولرا اینڈ اینٹیرک ڈیزیز، کولکاتا، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ، دہلی، آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان ری پروڈکٹیو ہیلتھ، ممبئی اور آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کینسر پریونشن اینڈ ریسرچ ، نوئیڈا ہیں۔ یہ سب کم از کم انسانی مداخلت کے ساتھ یومیہ تقریباً ایک ہزار نمونوں کی جانچ کرسکتے ہیں۔
ٹسٹنگ کی صلاحیت میں دھیرے دھیرے اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آرٹی-پی سی آر گولڈ اسٹینڈرڈ ٹسٹ ہوا کرتا تھا۔ جس میں بڑے شہروں / شہری علاقوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ضلع کی سطح پر مولیکیولر جانچ کا دور آیا۔ تیسرے مرحلے میں کنٹینمٹ زونس اور اسپتال میں ہونے والے ٹسٹ میں اینٹیجن ٹسٹ کی سفارش کی گئی ہے، جہا ں پر مولیکیولر ٹسٹ دستیاب نہیں ہیں۔
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما خطوط اور مشاورت کے بارے میں تمام مصدقہ جانکاری اور تازہ معلومات کے لئے https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو ای میل technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔
ریاستوں / یو ٹی کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ م م۔ت ع )
(03-09-2020 )
U.NO. 5051
(Release ID: 1650944)
Visitor Counter : 259
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam