وزارت خزانہ

پرنٹیڈ سرگرمیوں سے متعلق معاشی ہدایات


تمام کلینڈر، ڈائری، شیلڈیولر اور اسی طرح کے دیگر اشیا ، جو پہلے طبعی (فزیکل) شکل میں چھاپی جاتی تھیں ، اب وزارتوں /محکموں/سرکاری اداروں / سرکاری بینکوں کے ذریعہ ڈیجیٹل شکل میں استعمال کی جائیں گی

وزارتوں /محکموں/سرکاری اداروں /سرکاری بینکوں اور سرکار کے تمام دیگر حصے ڈیجیٹل یا آن لائن طریقے کا استعمال کرنے کے لئے جدید ذرائعہ اپنائیں گے

Posted On: 02 SEP 2020 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2ستمبر 2020/موجودہ حالات کے مدنظر، جس میں دنیا پیداواریت کے لئے بڑی تیزی سے ڈیجیٹل ذرائع کو اپنانے کی  جانب بڑھ رہی ہے ،  حکومت ہند نے  اس بہترین  کام کے نظام کو برتاؤ میں لانے کا فیصلہ لیا ہے۔

کسی بھی وزارت /محکمے/سرکاری شعبے کی ادارہ یا صنعتیں/سرکاری شعبے کے بینکوں اور سرکار کے  دیگر تمام  ونگس یا حصوں کے ذریعہ آئندہ سال میں استعمال کے لئے دیوار کلینڈر، ڈیکس ٹاپ کلینڈر،  ڈائری،  اور ایسی  اور دیگر اشیا کی پرنٹنگ کی سمت میں کوئی کام  نہیں کیا جائے گا۔

ایسی تمام سرگرمیاں ڈیجیٹل اور آن لائن ہوں گی۔

ایسے معاملوں میں جدید طریقوں کو شامل کرنے کی سمت میں ٹھوس اقدام اٹھائے جانا ہے۔ اسکیم ، وقت کو مقرر کرنا  اور اندازے کے لئے   تکنیکی اختراعات کا  استعمال کرنا کفایتی ، ماہر اور موثر ہونے کے لئے جانا جاتاہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور ان کی حکمرانی ماڈل  نے ہمیشہ    ٹکنالوجی کو ایک معاون کے طور پر دیکھا ہے۔ ہمارے کام کاج میں تکنالوجی کو شامل کرنا ان کی دوراندیشی  کے مطابق ہے۔

اس لئے تمام کلینڈروں ، ڈائری ، شیلڈولر اور اسی طرح کی دیگر اشیا جو پہلے طبعی شکل میں چھاپی جاتی تھیں، کو اب ڈیجیٹل شکل میں تیار کیا جائے گا۔ کافی ٹیبل بکس کے پبلی کیشنز کو بھی روک دیا جائے گا  اور ای-بکس کے مناسب استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تمام وزارتوں /محکموں/سرکاری شعبے کے  اداروں /سرکاری شعبے کی بینکوں اور سرکار کے دیگر تمام  حصوں (ونگس)کو اس کے لئےڈیجیٹل  یا آن لائن طریقوں کا  استعمال  کرنے کے لئے  جدید ذرائع کو اپنانا ہے۔ جدید ڈیجیٹل اور آن لائن  حل جو طبعی کلینڈر یا ڈائری  کےجیسے ہی نتائج دیں گے،  کو ترجیح دی جانی ہےاور انہیں  اپنے   برتاؤ میں لانا ہے۔

اس سلسلہ میں تمام متعلقہ  فریقوں کو  ضروری احکامات  جاری کردیئے گئے ہیں۔

(براہ کرم دیکھیں)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/Economy%20Instructions%20-%20Printing%20Activites.pdf

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-5022


 


(Release ID: 1650939) Visitor Counter : 177