صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بارہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کووڈ-19 سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح قومی اوسط کے مقابلہ میں زیادہ


ہر دن بھارت میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد

ٹھیک ہونے والے معاملات فعال معاملوں کے مقابلہ میں 2.1 ملین سے زائد

Posted On: 02 SEP 2020 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی02 ستمبر     :   

 

بھارت میں کووڈ۔ 19 سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی شرح آج تک 29 لاکھ (29،01،908) کو عبور کر چکی ہے۔

صرف 17 دنوں میں آخری 10 لاکھ لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جب کہ اس کے مقابلے اس سے پہلے 22 دنوں میں 10 لاکھ لوگ ٹھیک ہوئے تھے۔

بھارت میں کووڈ-19 معاملات کی روک تھام کی ایک نمایاں خصوصیت ٹھیک ہونے والے مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح ہے۔ چونکہ بھارت ٹھیک ہونے والے مریضوں کی بڑھتی شرح کو برقرار رکھے ہوئے ہے ، مریضوں کی ایک بڑی تعداد صحت یاب ہو رہی ہے اور انہیں اسپتالوں اور ہوم آئیسولیشن سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔

مئی 2020 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں 58 گنا کا اضافہ ہوا ہے۔

1.jpg

بارہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں قومی اوسط کے مقابلے ٹھیک ہونے والوں کی شرح زیادہ ہے۔ دو ریاستیں ، صرف مہاراشٹرا اور تمل ناڈو میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا 30 فیصد ہے۔

2.jpg

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں پچھلے کئی مہینوں سے مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ چونکہ ٹھیک ہونے والوں کی تعداد یومیہ بڑھ رہی ہے، بھارت میں ہر دن 60 ہزار سے زائد لوگ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 62،026 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ کووڈ۔ 19 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے معاملہ میں ہندوستان کی شرح مزید بہتر ہوکر 76.98٪ ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک مسلسل پیشرفت کو ظاہر کر رہے ہیں۔

ٹھیک ہونے والے معاملات کی تعداد فعال معاملات کے مقابلے میں 21 لاکھ سے زیادہ ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے سے اگست کے آخری ہفتے تک ٹھیک ہونے والے معاملات ہفتہ وار اوسطا چار گنا سے زیادہ ہیں۔

3.jpg

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کیلئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں https://www.mohfw.gov.in اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھ technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔

کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرستhttps://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

                                          **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  U: 5029



(Release ID: 1650849) Visitor Counter : 212