صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کل 4.33 کروڑ جانچ میں سے بھارت نے پچھلے دو ہفتوں میں 1.22 کروڑ سے زیادہ جانچ کی


پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئیں

22 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قومی اوسط کے مقابلے میں بہتر ٹی پی ایم ہے

Posted On: 01 SEP 2020 3:11PM by PIB Delhi

ٹسٹ (جانچ) ٹریٹ (علاج) اور ٹریک (کووڈ کے معاملوں کا پتہ لگانا)کی مرکز کی قیادت والی حکمت عملی کے اندر رہنما اصول کے تحت ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نمونوں کی سرگرم ٹسٹنگ ہوئی ہے۔ لگاتار طور پر جانچ کے اعلیٰ سطح کا نتیجہ ابتدائی تشخیص اور بہتر ریکوری کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

اس اصول پر عمل کرتے ہوئے بھارت میں مجموعی طور پر جانچ کا آنکڑہ 4.3 کروڑ کو پار کرگیا ہے یعنی اب تک 4 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار 834 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اکیلے پچھے دو ہفتے میں 12266514 ٹسٹ کئے گئے تھے۔

ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ٹسٹ کی اپنی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کررہے ہیں۔ جانچ کی مجموعی تعداد کے زیادہ سے زیادہ معاملوں میں جن ریاستوں نے زیادہ تعاون دیا ہے ان میں تمل ناڈو، اترپردیش اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ ان تینوں ریاستوں کی کل جانچ میں سے لگ بھگ 34 فیصد کی حصہ داری ہے۔

Description: WhatsApp Image 2020-09-01 at 12.38.15 PM.jpeg

بھارت کی یومیہ ٹسٹنگ کی صلاحیت 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یعنی ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران 1016920 ٹسٹ کئے گئے۔

ٹسٹ کی اوسط ہفتہ وار تعداد میں بھی خاطر خواہ اصافہ ہوا ہے۔ جانچ کی اوسط ہفتے وار تعداد میں جولائی 2020 کے پہلے ہفتے میں 4 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Description: WhatsApp Image 2020-09-01 at 10.53.34 AM.jpeg

ملک بھر میں آسان سے ٹیسٹنگ کے لئے تشخیص کرنے والے لیب نیٹ ورک کی توسیع اور سہولت سے ٹسٹ کے کام کو بھی تقویت ملی ہے۔ فی ملین جانچ (ٹی پی ایم) میں بھی تیز اچھال آیا ہے اور یہ 31394 تک پہنچ گیا ہے۔

22 ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا قومی اوسط کے مقابلے میں بہتر ٹی پی ایم دلی، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں جانچ کی رپورٹ کررہے ہیں۔


Description: WhatsApp Image 2020-09-01 at 12.12.13 PM.jpeg

کووڈ انیس سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز سے متعلق تمام مصدقہ اور جدید معلومات کے لئے برائے مہربانی مستقل طور پر ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in اور @MoHFW_INDIAپر وزٹ کریں۔

کووڈ انیس سے متعلق تکنیکی سوالات ٹیکنیکل کوپری covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیج سکتے ہیں۔

کووڈ انیس سے متعلق کسی بھی سوال کی صورت میں برائے مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر 1075 یا +91-11-23978046 پر کال کرسکتے ہیں۔

کووڈ انیس سے متعلق ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر دستیاب ہے۔

............................

 

 م ن، ح ا، ع ر

01-09-2020

U-5001



(Release ID: 1650558) Visitor Counter : 209