وزارت اطلاعات ونشریات
ملک اپنے ایک بہترین فرزند سے محروم: مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر کا سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہار غم
Posted On:
31 AUG 2020 7:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 اگست ، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڑیکر نے ہندستان کے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر موصوف نے کہا ہے کہ‘‘ہندستان نے بھارت رتن پرنب مکھرجی کی شکل میں اپنا ایک عظیم سپوت کھویا ہے۔جناب مکھرجی محض ایک دانشورہی نہیں بلکہ ایک فیصلہ ساز ، حکمت ساز اور برسوں تک پارلیمنٹ کی بنیادی طاقت تھے۔انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر اپنے نقوش چھوڑے ہیں۔ہندستان کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے واضح مفاہمت اورقار کے ساتھ خدمات انجام دیں’’۔
جناب جاوڑیکر نے اس موقع کو یاد کیا جب انہوں نے جناب مکھرجی سے ان کی تقاریر کو شائع کرنے کی اجازت مانگی تھی، جس کی سابق صدر نے بخوشی اجازت دیدی تھی۔
****************
م ن۔ ع س ۔ ر ا
U:4972
(Release ID: 1650261)
Visitor Counter : 113
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada