امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
‘‘ پرنب دا انتہائی تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کی، ان کا نمایاں کیریر پورے ملک کیلئے سرمایۂ افتخار ہے’’
‘‘ پرنب دا کوان کی بے لوث خدمات اورمادر وطن کے تئیں ان کے انمٹ رول کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے ہندستانی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے’’۔
Posted On:
31 AUG 2020 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 اگست ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن جناب برنب مکھرجی جی کے انتقال کا سخت صدمہ ہوا ہے’’۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘‘وہ ایک انتہائی تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔ پرنب دا کی بے لوث خدمات اورمادر وطن کے تئیں ان کا انمٹ رول ملک کیلئے ہمیشہ سرمایہ ء افتخار رہے گا’’۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘پرنب دا کوان کی بے لوث خدمات اورمادر وطن کے تئیں ان کے انمٹ رول کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی وفات سے ہندستانی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔میں اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے اہل خانہ اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی شانتی شانتی’’۔
****************
م ن۔ ع س ۔ ر ا
U:4971
(Release ID: 1650260)
Visitor Counter : 185