وزارت خزانہ
وزیر خزانہ درج فہرست کاروباری بینکوں اور این بی ایف سی کمپنیوں کے ساتھ بینک قرضوں میں کووِڈ۔19 سے متعلق تناؤ کے لئے ریزولوشن فریم ورک کے نفاذ کاجائزہ لیں گی
Posted On:
30 AUG 2020 11:37AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے مالیات و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن 3 ستمبر 2020 بروز جمعرات، درج فہرست کاروباری بینکوں اور این بی ایف سی کمپنیوں کے سرکردہ مینجمنٹ کے ساتھ بینک قرضوں میں کووِڈ۔19 سے متعلق تناؤ کے لئے ریزولوشن فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لیں گی۔
یہ جائزہ میٹنگ عمل درآمد، بینک پالیسیوں کو حتمی شکل دینے اور قرض لینے والوں کی شناخت، نفاذ کے عمل کو ہموار کرنے اور اس میں تیزی لانے جیسے مسائل پر تبادلہ خیالات کی بنیاد پر کاروباری اداروں اور گھرانوں کے لئے از سر نو بحال فریم ورک کا اختیار دینے کے موضوع پر مرتکز ہوگی۔
*********
م ن۔ ا ب ن
U:4933
(Release ID: 1649909)
Visitor Counter : 207