نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ہند نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 30 AUG 2020 1:17PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اونم کے موقع پر ایک پیغام کے توسط سے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

اونم کے مبارک موقع پر، میں ہمارے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اونم کیرالا کے ایماندار، انصاف پسند، بے عیب، رحم دل اور ہمدرد رہنما ، عظیم بادشاہ مہابلی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اونم کا یہ دن روایتی کھیلوں، موسیقی اور رقص، خوش ذائقہ ’اوناسادیہ‘ کی عظیم الشان دعوت کا اہتمام کرکے منایا جاتا ہے۔ پھولوں سے آراستہ قالین بچھاکر گھروں اور دلوں میں راجا مہابلی کا استقبال کیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ اونم کے موقع پر، دنیاوی خوشحالی کا جشن مناتے ہوئے، آیئے ہم سب ایمانداری، دیانت داری، رحم دلی، ہمدردی ، جذبہ ایثار و قربانی کی اہمیت کو بھی سمجھیں جنہیں عظیم بادشاہ مہابلی نے اپنایا تھا۔

اونم کے موقع پر فیملی اور دوست احباب مل جل کر جشن مناتے ہیں۔ لیکن اس سال، کووِڈ۔19 وبا کے پھوٹ پرنے کے باعث درپیش غیر معمولی صحتی بحران کی وجہ سے، میں اپنے شہریوں سے، اونم تیوہار کو ، کووِڈ حفظانِ صحت سے متعلق پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اور گھر میں رہ کر ، شائستگی کے ساتھ منانے کی اپیل کرتا ہوں ۔

خدا کرے کہ یہ پرمسرت تیوہار ہمارے ملک میں امن و امان، خوشحالی اور خوشیوں کا نیا دور لے کر آئے۔

**********

م ن۔ ا ب ن

U:4930

 



(Release ID: 1649902) Visitor Counter : 115