صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

اونم کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 30 AUG 2020 6:40PM by PIB Delhi

 

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ نے کووِند اونم کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے: -

اونم کے مبارک موقع پر، میں اپنے تمام شہریوں خصوصاً کیرالا کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اونم کا تیوہار ہمارے مالامال ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ یہ نئی فصل تیار ہونے کے موقع پر قدرت کے تئیں ہمارا اظہار تشکر بھی  ہے۔

کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دور میں، تیوہار مناتے وقت، ہمیں سماج کے کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہئے ، ساتھ ہی ہمیں اپنے کنبوں اور سماج کو تحفظ فراہم کرانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

خدا کرے کہ یہ تیوہار ہمارے ملک میں باہمی تعاون اور بھائی چارے کے احساس کو تقویت فراہم کرے اور قدرت کے ساتھ ہم آہنگی بناکر زندگی جیتے ہوئے خوشحالی کے لئے راہ ہموار کرے۔‘‘

صدرجمہوریہ کے پیغام کو ہندی میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

م ن۔ ا ب ن

U:4943

 


 


(Release ID: 1649885) Visitor Counter : 177