صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں صحتیابی کی اعلیٰ شرح برقرار: روبہ صحت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی


روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد ایکٹیو مریضوں سے 3.5 گنا زائد

Posted On: 30 AUG 2020 2:08PM by PIB Delhi

مریض اور زیادہ تعداد میں شفایاب ہو رہے ہیں اور انہیں ہسپتالوں اور ہوم آئیسولیشن سے چھٹی دی جا رہی ہے (ہلکی اور معتدل بیمارے والے مریض)، اس کے ساتھ ہی بھارت میں آج کووِڈ۔19 سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 2713933 مریضوں کی شفایابی اس لیے ممکن ہو سکی کیونکہ مرکز نے اس کے لئے ایک حکمت عملی تیار کی جس کے تحت جانچ کے عمل میں تیزی لانے، مریض کے رابطے میں آنے افراد کی بروقت اور سخت نگرانی کے توسط سے  ہمہ گیر انداز میں تلاش  اور ملک بھر میں قائم وسیع طبی نگہداشت ڈھانچہ جاتی سہولیات کے توسط سے مؤثر علاج و معالجہ فراہم کرانے سے متعلق پالیسی وضع کی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64935 افراد کے روبہ صحت ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں کووِڈ۔19 صحتیابی کی شرح بہتری سے ہمکنار ہوکر 76.61 فیصد ہوگئی ہے اور یہ مسلسل بہتری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ گذشتہ چند مہینوں میں روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ رونما ہوا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YFR2.jpg

 

آج بھارت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایکٹیو مریضوں سے 3.55 گنا زیادہ ہوگئی ہے۔

بھارت میں ایکٹو معاملات (765302، جنہیں سرگرم طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے)کے مقابلے روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 19.5 لاکھ (1948631) ہے ۔ ریکارڈ تعداد میں بڑھتے ہوئے صحتیابی کے معاملات نے اس امر کو یقینی بنادیا ہے کہ ملک میں کورونا کے اصل معاملات یعنی ایکٹیو معاملات میں بتدریج تخفیف واقع ہورہی ہے اور فی الحال یہ تعداد مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 21.60 فیصد ہے۔ اسی وجہ سے ہی روبہ صحت ہونے والے مریضوں اور ایکٹیو معاملات کی تعداد کے درمیان فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعدد ہمہ گیری اقدامات کے توسط سے خصوصی نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کے لئے کی گئی بروقت اور مؤثر طبی انتظامکاری  شرح اموات کو کم رکھنے اور گھٹانے میں بہت معاون ثابت ہوئی۔ شرح اموات آج مزید گھٹ کر 1.79 فیصد رہ گئی۔

کووِڈ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل کے لئے صحیح اور تازہ ترین معلومات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی کے ساتھ ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھتے رہیں۔

 

کووِڈ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر ارسال کیے جا سکے ہیں۔

کووِڈ۔19 سے متعلق کسی بھی قسم کے سوالات کے لئے برائے مہربانی وزارت برائے صحت و کنبہ بہود کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووِڈ۔19 کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:4928



(Release ID: 1649869) Visitor Counter : 186