نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے نیشنل اسپورٹس ایوارڈ کے انعام کی رقم میں اضافہ کا اعلان کیا

Posted On: 29 AUG 2020 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29  اگست 2020، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  (آزادانہ چارج) اور  اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے  آج نئی دہلی میں دھیان چند اسٹیڈیم میں کھیلوں کے قومی دن اور پر ہاکی کے عظیم کھلاڑی  آنجہانی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش  کے موقع پر  ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YYU9.jpg

 

اس موقع پر  جناب کرن رجیجو نے  نیشنل اسپورٹس اینڈ ایڈونچر ایوارڈ ز کے  سات میں سے چار زمروں میں  انعام کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ  کے لئے انعام کی رقم 7.5  لاکھ روپے سے بڑھاکر  25 لاکھ روپے  کی گئی۔ ارجن ایوارڈ کی رقم کو  5 لاکھ روپے سے بڑھاکر 15 لاکھ روپے کیا گیا۔ درونا چاریہ  (لائف ٹائم)  انعام یافتگان کو  پہلے  5 لاکھ روپے کا انعام دیا جاتا تھا، انہیں اب 15 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ درونا چاریہ (ریگولر)  انعام یافتگان کو اب  5 لاکھ روپے  کے بجائے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ دھیان چند انعام یافتگان کو  5 لاکھ روپے کی جگہ 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZGNU.jpg

اس فیصلے کے بارے میں جناب رجیجو نے بتایا  ‘‘کھیلوں کے لئے انعام کی رقم پر  اس سے پہلے آخری بات 2008 میں نظرثانی کی گئی تھی۔ ان انعامات کی رقوم پر  کم از کم 10 سال میں ایک بار نظرثانی ہونی ہی چاہئے۔ ہر ایک میدان میں  پروفیشنلز کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے تو کھلاڑیوں کی آمدنی میں کیوں نہ ہو’’۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4924



(Release ID: 1649805) Visitor Counter : 127