امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے نئے رہنما خطوط جاری کئے
اَن لاک چار میں کنٹینمنٹ زور کے باہر مزید سرگرمیاں شروع کی جائیں گی
کنٹینمنٹ زور میں 30 ستمبر 2020 تک لاک ڈاؤن کا سخت نفاذ
Posted On:
29 AUG 2020 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اگست 2020، امور داخلہ کی وزارت نے کنٹینمنٹ زون کے باہر کے علاقوں میں مزید سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے آج نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ یکم ستمبر 2020 سے شروع ہونے والے اَن لاک چار میں سرگرمیوں کو مرحلے وار طریقے سے دوبارہ شروع کرنے کے عمل میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ آ جاری کئے گئے نئے رہنما خطوط ریاستوں / مر کز کے زیر انتظام خطوں سے حاصل شدہ فیڈ بیک اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ کئے گئے وسیع صلاح و مشورے پر مبنی ہے۔
نئے رہنما خطوط کی اہم خصوصیات
- مکانات اور شہری امور کی وزارت / ریلوے کی وزارت نے وزارت داخلہ کے مشورے سے میٹرو ریل کو مرحلے وار طریقے سے 7 ستمبر 2020 سے چلانے کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلے میں مکانات اور شہری امور کی وزارت کام کاج کے معیاری طریقے (ایس او پی) جاری کرے گی۔
- سماجی/ تعلیمی/ کھیلوں / تفریحی/ ثقافتی/ مذہبی/ سیاسی تقریبات اور دیگر اجتماعات کے لئے 21 ستمبر 2020 سے زیادہ سے زیادہ 100 افراد کی حد کے ساتھ اجازت ہوگی۔ لیکن اس طرح کی اجتماعی تقریبات میں فیس ماسک پہننا، سماجی دوری بنائے رکھنا، تھرمل اسکیننگ کا انتظام اور ہینڈ واش یا سنیٹائزر لازمی ہوں گے۔
- اوپن ایئر تھیئٹرس کو 21 ستمبر 2020 سے کھولے جانے کی اجازت ہوگی۔
- ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے وسیع صلاح و مشوروں کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول ک،الج، تعلیمی اور کوچنگ ادارے اور ریگولیر کلاس کی سرگرمی 30 ستمبر 2020 رہے گی۔ آن لائن/ فاصلاتی تعلیم کی اجازت ہوگی اور اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ لیکن صرف کنٹینمنٹ زون کے باہر کے علاقوں میں 21 ستمبر 2020 سے درج ذیل کی اجازت ہوگی، جس کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ ایس او پی جاری کی جائے گی۔
- ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آن لائن ٹیچنگ / ٹیلی کونسلنگ اور متعلقہ کاموں کے لئے اسکولوں میں ایک وقت میں 50 فیصد تک تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کو بلانے کی اجازت ہوگی۔
- درجہ 9 سے 12 تک کے طلبا کو صرف کنٹینمنٹ زون کے باہر کے علاقوں میں رضا کارانہ بنیاد پر اپنے اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے اپنی اسکولوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لئے ان کے والدین/ سرپرستوں کی تحریری اجازت لازمی ہوگی۔
- نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی)، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن یا ریاستی اسکل ڈیولپمنٹ مشن یا حکومت ہند یا ریاستی حکومتوں کی دیگر وزارتوں میں رجسٹرڈ قلیل مدتی تربیتی مراکز میں ہنرمندی یا صنعت کاری کی تربیت کی اجازت ہوگی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹر پرینیورشپ (آئی آئی ای) اور ان کے ٹریننگ پرووائیڈرس کو بھی اجازت ہوگی۔
- صرف ریسرچ اسکالروں (پی ایچ ڈی) کے اعلی تعلیمی اداروں اور لیباریٹری / تجرباتی کاموں کی ضرورت والے تکنیکی اور پروفیشنل پروگراموں کے پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ریاستوں/ مرکز کےزیر انتظام خطوں میں کووڈ۔ 19 کے معاملات کے پیش نظر اور صورتحال کے جائزے کی بنیاد پر وزارت داخلہ کے مشورے سے اعلی تعلیم کے محکمے ( ڈی ایچ ای) کے ذریعہ اجازت دی جائے گی۔
- کنٹینمنٹ زون کے باہر درج ذیل کے علاوہ تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
- سنیما ہال، سوئمنگ پول، تفریحی پارک، تھیئٹرس (اوپن ایئر تھیئٹر کو چھوڑ کر) اور اسی طرح کے مقامات ۔
- وزارت داخلہ کی اجازت والے معاملوں کو چھوڑکر مسافروں کا بین الاقوامی فضائی سفر ۔
- کنٹینمنٹ زون میں 30 ستمبر 2020 تک لاک ڈاؤن سختی سے نافذ رہے گا۔
- وائرس منتقلی کی چین کو موثر طریقے سے توڑنے کے مقصد سے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضلع حکام کے ذریعہ نچلی سطح پر کنٹینمنٹ زون کی حد بندی کی جائے گی۔ ان کنٹینمنٹ زونز میں سخت کنٹینمنٹ اقدامات نافذ رہیں گے اور صرف ضروری سرگرمیوں کی ہی اجازت ہوگی۔
- ان کنٹینمنٹ زونز کی متعلقہ ضلع کلکٹروں کی ویب سائٹ پر اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی اور یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔
کنٹینمنٹ زون کے باہر ریاستیں کوئی مقامی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گی
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتیں مرکزی حکومت سے مشورہ کئے بغیر کنٹینمنٹ زون کے باہر کوئی مقامی لاک ڈاؤن (ریاست/ ضلع/ سب ڈویژن/ شہر/ گاؤں کی سطح پر) نافذ نہیں کریں گی۔
اندرون ریاست اور بین ریاستی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی
- افراد اور شیا کی اندرون ریاست اور بین ریاستی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ایسی آمد و رفت کے لئے کسی علیحدہ اجازت نامے/ منظوری/ ای۔ پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کووڈ۔ 19 کے بندوبست کے لئے قومی ہدایات
- سماجی دوری کو یقینی بنانے کے پیش نظر ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے بندوبست کے لئے قومی ہدایات پر عمل جاری رہے گا۔ دوکانوں میں گاہکوں کے درمیان مناسب جسمانی دوری برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ امور داخلہ کی وزارت قومی ہدایات کے موثر نفاذ کی نگرانی کرے گی۔
غیر محفوظ افراد کا تحفظ
- غیر محفوظ افراد یعنی 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، دیگر خطرناک امراض میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں اور بہت ضروری کام ہونے اور صحت سے متعلق کاموں کے لئے ہی گھر سے نکلیں۔
آروگیہ سیتو کا استعمال
- آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی
Click here to see MHA Guidelines
Click here to see D.O Letter
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4920
(Release ID: 1649803)
Visitor Counter : 280
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada