وزیراعظم کا دفتر

وزیرعظم نے کھیلوں کے  قومی دن کے موقع پر  کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی؛میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 29 AUG 2020 10:37AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29  اگست 2020، وزیرعظم  نریندر مودی نے کھیلوں کے  قومی دن کے موقع پر  کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے  عظیم ہندوستانی  ہاکی  کےکھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت بھی  پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا ‘‘کھیلوں کا قومی دن  ان سبھی بہترین کھلاڑیوں  کی شاندنار کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہوتا ہے، جنہوں نے  مختلف کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور  ہمارے ملک کا سر فخر سے اونچا کیا۔ ان کی ثابت قدمی اور عزم و استحکام  شاندار بہترین رہے ۔

 آج  کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ہم  میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ہاکی کے ذریعہ جادو دکھایا اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یہ دن  ان خاندانوں ، کوچز اور معاون اسٹاف کے شاندار تعاون  کی ستائش کا دن بھی ہے جنہوں نے  ہمارے  باصلاحیت ایتھلیٹوں کی کامیابی میں  تعاون کیا۔

حکومت ہند  کھیلوں  کو مقبول بنانے  اور بھارت میں با صلاحیت کھلاڑیوں کی مدد کے لئے  متعدد کوششیں کررہی ہے۔ ساتھ ہی میں سبھی سے اپیل کروں گا کہ وہ  کھیلوں  اور فٹنیس   کی کسرتوں کو اپنے روزمرہ کے معمول کا ایک حصہ بنالیں۔ اس کے بہت سے فائدے ہیں۔میری دعا ہے کہ سبھی صحت اور خوش رہیں’’۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U- 4893



(Release ID: 1649454) Visitor Counter : 185