وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پی ایم-جے ڈی وائی کے 6 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 28 AUG 2020 11:03AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،28اگست2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے 6 سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان تمام افراد کی بھی تعریف کی ، جنہوں نے پی ایم-جے ڈی وائی  کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے رات دن محنت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘آج سے 6 سال پہلے پردھان منتری جن دھن یوجنا کا افتتاح ان لوگوں کو بینکوں سے جوڑنے کےلئے کیا گیا تھا، جو بینک سے دور ہیں۔یہ پہل ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور غریبی کو مٹانے کے لئے شروع کئے گئے متعدد کاموں کو بنیاد فراہم کررہی ہے اور کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا کی وجہ سے متعدد کنبوں کا مستقبل محفوظ ہوا ہے۔اس سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی آبادی دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں عورتیں شامل ہیں۔میں ان تمام لوگوں کی پذیرائی کرتا ہوں، جنہوں نے پی ایم-جے ڈی وائی کو کامیاب بنانے کے لئے رات دن محنت کی ہے۔’’

 

Today, six years ago, the Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana was launched with an ambitious aim of banking the unbanked. This initiative has been a game-changer, serving as the foundation for many poverty alleviation initiatives, benefitting crores of people. #6YearsOfJanDhanYojana pic.twitter.com/MPueAJGlKw

— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2020

Thanks to the Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana, the future of several families has become secure. A high proportion of beneficiaries are from rural areas and are women. I also applaud all those who have worked tirelessly to make PM-JDY a success. #6YearsOfJanDhanYojana pic.twitter.com/XqvCxop7AS

— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2020

 

********

 

م ن۔ق ت۔ن ع

(28.08.2020)

(U: 4866)



(Release ID: 1649144) Visitor Counter : 142