صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پچھلے 24 گھنٹے میں 9 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کے ساتھ بھارت میں ٹسٹ کی مجموعی تعداد 3.9 کروڑ تک پہنچی

Posted On: 27 AUG 2020 1:58PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،27 اگست / کووڈ – 19 کی روک تھام اور بندوبست  کے لئے بھارت کا کلیدی طریقۂ کار " ٹسٹ  کرنا  ، پتہ لگانا اور علاج کرنا " پر زور دیتے ہوئے   پائیدار طریقے سے  اعلیٰ سطح پر  ٹسٹ کرنے کے اصول پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ جلد  تشخیص کی  جا سکے ۔ بر وقت  تشخیص سے  متاثرہ مریضوں کو الگ تھلگ کرنے یا اُن کو اسپتال میں پہنچانے   اور مناسب علاج   کے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں  تیزی سے صحت یابی اور شرح اموات میں کمی آتی ہے ۔

          اس اصول پر عمل کرتے ہوئے  بھارت  میں آج  مجموعی ٹسٹ کی تعداد  3.9 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 924998 لاکھ ٹسٹ  کئے گئے ہیں  اور اس طرح  ٹسٹ کی مجموعی تعداد  38576510 تک پہنچ گئی ہے ۔

          زیادہ سے زیادہ مریضوں کی صحت یابی اور  اسپتالوں سے اُن کی چھٹی  کے ساتھ  بھارت میں کووڈ – 19 کے مریضوں کی کل تعداد  آج 25 لاکھ سے تجاوز  کر گئی ہے ۔    مرکز کی قیادت والی  پالیسیوں   کے موثر نفاذ  کی وجہ سے  2523771 مریضوں کی صحت یابی  ممکن ہو ئی ہے ۔  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  56013  کووڈ کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح کووڈ – 19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح آج 76.24 فی صد ہو گئی ہے  ۔

          بھارت میں تقریباً 18 لاکھ ( 1797780 ) صحت یابی  درج کی گئی ہے ، جب کہ زیر علاج  مریضوں کی تعداد ( 725991 ) ہے ۔ صحت یابی  میں مسلسل اضافے   نے   ملک میں  زیر علاج  مریضوں کی تعداد میں کمی کی ہے اور  اب  کل متاثرہ افراد   کے صرف  21.93 فی صد مریض ہی زیرِ علاج ہیں ۔

          دیکھ بھال  کے پروٹوکول  کے معیار پر توجہ کے ساتھ  صحت کی وزارت   کے طبی  دیکھ بھال کے بندوبست کے پروٹوکول  پر عمل درآمد  ، آئی سی یو اور اسپتالوں میں با صلاحیت ڈاکٹروں کی موجودگی    ، ایمبولنس خدمات میں بہتری   ، آکسیجن کے استعمال اور  تحقیقاتی  تھیراپی  کی وجہ سے ملک میں شرح اموات ( سی ایف آر ) میں گراوٹ کو بر قرار رکھا گیا ہے ۔  اب شرح اموات مزید کم ہوکر  آج 1.83 فی صد ہو گئی ہے ۔ 10 ریاستیں / یو ٹی صحت یابی کی شرح میں  قومی اوسط سے  زیادہ  بہتر  کار کردگی کا   مظاہرہ کر رہی ہیں ۔

 

 

          ملک بھر میں  تشخیص کے لئے لیبس کا بڑا نیٹ ورک  اور  آسانی سے ٹسٹ  کی سہولت نے  تشخیص میں قابلِ قدر  اضافہ کیا ہے ۔   آج سرکاری سیکٹر کی 993 لیبس اور پرائیویٹ سیکٹر کی  557  لیبس کے ساتھ   ، لیبس کی کل تعداد 1550 ہو گئی ہے ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • ریئل ٹائم  آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ  لیبس : 795 ( سرکاری : 460 + پرائیویٹ  : 335 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 637 ( ( سرکاری : 499 + پرائیویٹ : 138 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 118 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 84 )

کووڈ  - 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔ 

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4847

 



(Release ID: 1649063) Visitor Counter : 212