محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی کی اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت بے روز گاری کے فوائد کی ادائیگی میں اضافہ اور اہلیت کے پیمانے میں رعایت

Posted On: 21 AUG 2020 11:04AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،21 اگست / محنت اور روز گار کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار کی صدارت میں   کل دیر گئے منعقدہ   ای ایس آئی کارپوریشن کی 182 ویں میٹنگ میں  خدمات کی فراہمی  کے میکنزم  اور کووڈ – 19 وباء سے متاثرہ  ورکروں کو راحت دینے کی خاطر کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ میٹنگ کے دوران مندرجہ ذیل اہم فیصلے کئے گئے  :

          ای ایس آئی سی اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا  نافذ کر رہی ہے  ، جس کے تحت  ای ایس آئی اسکیم میں شامل ورکروں کو  بے روز گاری کے فوائد دیئے جاتے ہیں ۔ ای ایس آئی کارپوریشن نے ، اِس اسکیم کو مزید ایک سال تک   یعنی 30 جون ، 2021 ء تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا  کہ کووڈ – 19 وباء کے دوران ، جن ورکروں کا روز گار ختم ہو گیا ہے  ، اُن کے لئے  موجودہ شرائط کو نرم کیا جائے  اور راحت کی رقم میں اضافہ کیا جائے ۔  رعایتی شرائط کے ساتھ اضافی راحت  24 مارچ ، 2020 ء سے 31 دسمبر  ، 2020 ء تک  ادا کی جائے گی ۔ اس کے بعد یہ اسکیم یکم جنوری  ، 2021 ء سے 30 جون ، 2021 ء تک اہلیت کی  پہلی والی شرائط کے ساتھ دستیاب ہو گی ۔  اِن شرائط پر نظر ثانی 31 دسمبر ، 2020 ء کو کی جائے گی اور مانگ اور ضرورت کے مطابق   ، اِس میں رعایت  کی جائے گی ۔ 

          راحت  حاصل کرنے کے لئے اہلیت کے پیمانے میں  مندرجہ ذیل نرمی کی گئی ہے :

  1. ڑاحت کی ادائیگی کو بڑھا کر اوسط اجرت کا 50 فی صد کر دیا گیا ہے  ، جب کہ یہ پہلے 25 فی صد تھی اور یہ راحت  زیادہ سے زیادہ 90 دن کے بے روز گاری  کے لئے دی جائے گی ۔
  2. راحت کی ادائیگی  بے روز گاری کے  90 دن کے بعد  کی بجائے  بے روز گاری کے  30 دن کے بعد دی جائے گی ۔
  3. بیمہ شدہ شخص  اپنا دعویٰ براہ راست ای ایس آئی سی  کے برانچ  دفتر میں داخل کر سکتا ہے ، جب کہ پہلے  یہ  آخری آجر کے ذریعے  بھیجا  جاتا تھا اور اس کی ادائیگی  براہ راست  بیمہ شدہ شخص کے  بینک کھاتے میں  جائے گی ۔
  4. بیمہ شدہ شخص کی  بے روز گاری  راحت کی ادائیگی سے پہلے  ، وہ کم ازکم  2 سال سے  بیمہ شدہ  ہونا چاہیئے اور اس میں  اُس کا تعاون  78 دن سے کم نہیں ہونا چاہیئے ۔

 

ای ایس آئی سی کے اسپتالوں  میں کووڈ – 19 وباء کے دوران آئی سی یو / ایچ ڈی یو خدمات کو مستحکم کرنے کے پیش نظر  یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای ایس آئی سی اسپتالوں کے  کل بستروں  میں 10 فی صد تک  آئی سی یو / ایچ ڈی یو خدمات فراہم کی جائیں ۔

ای ایس آئی کارپوریشن کے ارکان نے اپنے  متعلقین   پر کووڈ – 19 کے اثرات کو کم کرنے  کے ساتھ ساتھ  اپنے طبی بنیادی ڈھانچے کو عام  لوگوں   کی خدمت کے  لئے فراہم کرنے پر  ای ایس آئی کے ذریعے کئے گئے  کاموں کی ستائش کی ۔  اب تک ای ایس آئی کے 23 اسپتالوں میں 2600 قرنطینہ بیڈ  اور  1350 الگ تھلگ  بیڈ   ، کووڈ – 19 کے مخصوص اسپتالوں کے طور پر  خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، پورے ملک میں ای ایس آئی سی کے اسپتالوں میں  تقریباً 961 کووڈ آئسولیشن بیڈ دستیاب  ہیں ۔

ای ایس آئی سی  میڈیکل کالج  و اسپتال  ، فرید آباد ( ہریانہ ) ، تلنگانہ کے حیدر آباد میں  صنعت  نگر میں  ، کرناٹک کے  گلبرگ میں اور   دلّی کے بسئی دارا پور  میں ای ایس آئی سی  کے پی جی آئی ایم ایس آر  نے آئی سی ایم آر کے منظور شدہ  کووڈ – 19 لیب ٹسٹ  کی خدمات شروع کر دی ہیں ۔

ہریانہ میں  فرید آباد کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور تلنگانہ میں حیدر آباد کے صنعت نگر کے  میڈیکل کالج میں پلازما تھیراپی کا علاج  کیا جا رہا ہے ۔

دلّی این سی آر کے خطے میں تمام بڑے ای ایس آئی سی اسپتالوں میں ریپڈ کووڈ – 19 اینٹیجن ٹسٹ  شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ 

بیمہ شدہ افراد اور اُن کے اہلِ خانہ کے لئے غیر کووڈ  طبی  خدمات فراہم کرنے کے لئے  الحاق والے اسپتالوں میں متبادل انتظامات کئے گئے ہیں ۔

کارپوریشن کے  تقریباً 60 ارکان  بشمول آجروں کے نمائندوں ، ملازمین کے نمائندوں ، پیشہ ور ماہرین  ، ریاستی حکومت کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں ، جن دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، اُن میں  محنت اور روز گار کے سکریٹری  جناب ہیرا لال سماریا ، رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو ، رکن پارلیمنٹ  محترمہ ڈولا سین   ، ڈائریکٹر جنرل انورادھا پرساد  اور محنت اور روز گار کی وزارت میں اے ایس  اینڈ ایف اے  محترمہ شیوانی  سوائیں شامل ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (

U. No.  4715

 


(Release ID: 1647782) Visitor Counter : 263