صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کا ریکارڈ بنایا


پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62282 افراد صحت یاب ہوئے

Posted On: 21 AUG 2020 12:37PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،21 اگست / بھارت ایک ہی دن میں صحت یابی کی زیادہ سے زیادہ  شرح  حاصل کرنے کی راہ پر  مسلسل  آگے بڑھ رہا ہے اور  کووڈ – 19 کے معاملات میں ایک ہی دن میں  سب سے زیادہ صحت یابی کی شرح حاصل کی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62282 افراد شفاء یاب ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے ۔

          زیادہ سے زیادہ مریضوں کی صحت یابی  اور اسپتال اور گھروں میں قرنطینہ  ( ہلکے اور معتدل معاملات میں ) سے ،  اُن کی چھٹی کے ساتھ  آج صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 21.5 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ( 2158946 ) ۔  اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور  کووڈ – 19 کے زیر علاج مریضوں  کے درمیان  فرق بڑھ کر  1466918 ہو گیا ہے ۔ جیسے جیسے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ، صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور  زیر علاج مریضوں  کے فی صد میں کمی آ رہی ہے ۔

          اتنی بڑی تعداد میں صحت یابی  کے ساتھ بھارت کی  صحت یابی کی شرح  بڑھ کر  74 فی صد سے زیادہ  ( آج 74.28 فی صد ) ہو گئی ہے اور اس طرح زیادہ سے زیادہ مریض  صحت یاب ہو رہے  ہیں ۔ 

          یہ شرح 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 50 فی صد سے زیادہ صحت یابی کی شرح  کی رپورٹ  سے زیادہ  مستحکم ہوئی ہے ۔

 

          ملک میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  692028 ہے ۔ یہ  آج کے  کل  مثبت معاملات کا  23.82 فی صد ہے  ، جو پچھلے 24 گھنٹے میں مزید کم ہوا ہے ۔ یہ لوگ  پوری طرح  طبی  نگرانی میں  ہیں ۔

          اسپتالوں میں زیادہ موثر   علاج  ، گھروں میں نگرانی  کے تحت قرنطینہ   ، آکسیجن کا استعمال  ، ایمبولنس خدمات میں بہتری اور مریضوں کو لانے لے جانے   اور اُن کے علاج کے ساتھ ساتھ   ڈاکٹروں کے ذریعے  کووڈ – 19 کے مریضوں کی تکنیکی رہنمائی میں  دیکھ بھال اور  نئی دلّی کے  ایمس   کے ذریعے   ٹیلی صلاح و مشورے وغیرہ کے ساتھ  کورونا کے مریضوں کا بہتر بندوبست  ممکن ہو سکا ہے ۔ اس سے ، اِس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بھارت  میں  شرح اموات  عالمی اوسط سے  کافی کم ہے اور یہ مسلسل  کم ہوتی جا رہی ہے ۔  سر دست  شرح اموات  1.89 فی صد ہے ۔

          پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بیماری کی نشاندہی کے لئے  805985  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس طرح اب تک  جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 33467237 تک پہنچ گئی ہے ۔

          ملک میں  ٹسٹنگ  لیب کا نیٹ ورک مسلسل  مستحکم ہو رہا ہے اور آج  ملک میں  اِن کی تعداد 1504  ہو گئی ہے  ، جس میں 978 لیبس سرکاری سیکٹر میں اور 526 پرائیویٹ سیکٹر میں ہیں ۔     ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • ریئل ٹائم  آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ  لیبس : 772 ( سرکاری : 453 + پرائیویٹ  : 319 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 614 ( ( سرکاری : 491 + پرائیویٹ : 123 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 118 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 84 )

 

کووڈ  - 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔ 

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4712


(Release ID: 1647729) Visitor Counter : 300