صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بھارت میں صحت یاب ہونے والے کل افراد کی تعداد 21 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے
صحت یابی کی شرح میں مزید اضافہ - آج تقریباً 74 فی صد تک پہنچا
Posted On:
20 AUG 2020 3:01PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 اگست / زیادہ سے زیادہ مریضوں کی صحت یابی اور اسپتالوں اور گھروں میں الگ تھلگ رہنے سے ، اُن کی چھٹی کے ساتھ ( بہت ہلکے اور معتدل معاملات میں ) ، بھارت میں کووڈ – 19 سے صحت یاب ہونے والے کل افراد کی تعداد آج 21 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ تیزی کے ساتھ جانچ کرنے ، جامع طور پر پتہ لگانے اور موثر علاج کی پالیسی کے بہتر نفاذ کی وجہ سے اب تک 2096664 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ معیاری دیکھ بھال کے پروٹوکول سمیت بہتر آکسیجن کے استعمال ، آئی سی یو اور اسپتالوں میں تربیت یافتہ ڈاکٹروں کے ذریعے دیکھ بھال ، بہتر ایمبولنس خدمات کی وجہ سے یہ نتائج حاصل کرنے میں مدد ملی ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 58794 افراد کی صحت یابی کے ساتھ بھارت میں کووڈ – 19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح تقریباً 74 فی صد ( 73.91 فی صد ) تک پہنچ گئی ہے ، جس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ اب پچھلے کئی مہینوں کے مقابلے مریض زیادہ تعداد میں صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
بھارت میں زیرِ علاج مریضوں ( 686395 مریض ، جن کا علاج کیا جا رہا ہے ) کے مقابلے 14 لاکھ سے زیادہ ( 1410269 ) افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ شفاء یابی میں ریکارڈ اضافے نے ، اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور سردست کل مثبت معاملوں میں 24.19 فی صد مریض ہی زیرِ علاج ہیں ۔
ٹسٹنگ کے ذریعے شروع میں ہی نشاندہی ، رابطوں کا پتہ لگانے اور نگرانی کے ساتھ وقت پر کووڈ – 19 کے مریضوں کے بہتر علاج نے ، اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نہ صرف شرح اموات عالمی اوسط سے کافی کم ہے بلکہ یہ مسلسل مزید کم ہو رہی ہے ( موجودہ شرح 1.89 فی صد ) ، بلکہ بہت کم زیر علاج مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے ۔
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما خطوط اور مشاورت کے بارے میں تمام مصدقہ جانکاری اور تازہ معلومات کے لئے https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو ای میل technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔
ریاستوں / یو ٹی کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4683
(Release ID: 1647492)
Visitor Counter : 229
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam