صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت زیادہ سے زیادہ ٹسٹنگ کی راہ پر مسلسل گامزن : مسلسل دوسرے دن 8 لاکھ یومیہ سے زیادہ ٹسٹ

Posted On: 19 AUG 2020 4:33PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،19 اگست / ٹسٹ کرنے ، پتہ لگانے اور علاج کرنے کی حکمتِ عملی  پر توجہ  مرکوز کرتے ہوئے  بھارت نے مسلسل دوسرے دن  کووڈ – 19 کے 8 لاکھ سے زیادہ نمونوں  کی جانچ کی ہے ۔  یومیہ ٹسٹ  کو  10 لاکھ کی صلاحیت تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ  تیزی سے  یومیہ  ٹسٹ  کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  801518  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔

          اب تک  ٹسٹ کئے جانے کی مجموعی تعداد 31742782 تک پہنچ گئی ہے ۔  فی ملین ( فی 10 لاکھ ) ٹسٹ  میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 23002 تک پہنچ گئے ہیں ۔

 

          یہ تیزی سے  ٹسٹ کرنے کا ہی نتیجہ ہے کہ  مثبت  معاملات  کی شناخت  کی جا رہی ہے   ، اُن کے  رابطوں کا پتہ لگایا  جاتا ہے اور   انہیں الگ تھلگ کیا جا تا ہے  اور اس کے ساتھ ساتھ فوری علاج کو بھی  بر وقت  طبی  دیکھ بھال کے ذریعے  یقینی بنایا جا رہا ہے ۔    زیادہ تعداد میں  ٹسٹ کرنے   کی صلاحیت  نے  بھارت میں   صحت یابی کی شرح  میں اضافہ کرنے  ، صحت یاب ہونے والوں اور زیرِ علاج مریضوں  کے درمیان فرق  کو بڑھانے  اور رفتہ رفتہ  شرح اموات  کو کم کرنے میں  کلیدی رول ادا کیا ہے ۔

          بھارت نے  مرحلہ وار  اور ابھرتی ہوئی  حکمتِ عملی پر عمل کیا ہے  ۔ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں  ملک گیر سطح پر   لیبس کے نیٹ ورک   کو تیزی سے  مستحکم کیا ہے ۔  جنوری ، 2020 ء میں  صرف ایک لیب  کے ساتھ شروعات  کے بعد آج  ملک میں  1486 لیبس موجود ہیں  ، جن میں 975 لیبس سرکاری سیکٹر میں ، جب کہ 511 پرائیویٹ سیکٹر میں ہیں ۔  ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • ریئل ٹائم  آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ  لیبس : 762 ( سرکاری : 452 + پرائیویٹ  : 310 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 607 ( ( سرکاری : 489 + پرائیویٹ : 118 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 117 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 83 )

         

کووڈ  - 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔ 

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  4656

 


(Release ID: 1647139) Visitor Counter : 209