صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ایک نئی بلندی سر کی: روبہ صحت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ملین سے متجاوز
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واحد دِن کے اندر وبہ صحت ہونے والوں کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ 6091
بھارت میں روبہ صحت ہونے والوں کی شرح منتہائی عروج پر پہنچی اور گزشتہ 73 فیصد سے متجاوز
Posted On:
19 AUG 2020 11:24AM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍اگست، تین کروڑ مجموعی تجربات یا جانچ سے تجاوز کرتے ہوئے بھارت نے ایک نئی بلندی ریکار ڈی کی ہے، جہاں شفایاب ہونےوالے مریضوں کی تعداد آج دو ملین (2037870) سے تجاوز کر گئی ہے۔
واحد ایک دن کے اندر سب سے زیادہ تعداد میں روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد یعنی 60091 افراد کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس طریقے سے کووڈن -19 سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور انہیں اسپتالوں اور ہوم آئیسولیشن (جنہیں معمولی طور پر اثر تھا) سے ڈسچارج کیا جارہاہے اور اس طرح سے روبہ صحت ہونے والوں کی شرح 73 فیصد (73.64) سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں کیس شرح اموات اب یعنی آج گھٹ کر 1.91 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔
ریکارڈ اعلیٰ صحت یابیاں اس لحاظ سے یقینی بنائی گئی ہیں کہ ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد یعنی ایکٹو کیسوں کے معاملات میں تخفیف رونما ہوئی ہے اور فی الحال یہ تعداد مجموعی پازیٹو کیسس کے مقابلے میں ایک چوتھائی ( 24.45 فیصد) کے بقدر ہے۔ روبہ صحت ہونے والوں کی افزوں تعداد اور مرنے والوں کی گھٹتی ہوئی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں مختلف مراحل پر مبنی جو حکمت عملی اپنائی تھی وہ کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ بھارت نے 676514 ایکٹو کیسس کے مقابلے میں 1361356 روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد کی شکل میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جنوری 2020 کے آغاز سے حکومت ہند نے بڑی دانشمندی کے ساتھ مختلف مدارج پر مبنی حفظ ما تقدم پر منحصر اور سرگرم رد عمل کے ساتھ انتظام کی ایک حکمت عملی ملک میں کووڈ -19 سے نمٹنے کےلئے اپنائی۔ مخصوص توجہ مرتکز، اشتراک پر مبنی اور حکومت کی تمام تر مشینری کی توجہ کی دلچسپی نے کامیابی عطا کی۔
احتیاط اور تدابیر پر مبنی جاری طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ٹیسٹنگ یعنی جانچ کی پالیسی پر پوری شدت سے عمل کیا گیا۔ مریضوں کا جامع طریقے سے پتہ لگایا گیا، اور مؤثر طریقے سے ان کا علاج کیا گیا۔ یہ تمام تر عمل مرکز کی قیادت میں انجام دیا گیا اور اس طریقے سے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پورا منصوبہ نافذ کیا گیا۔ مؤثر نگرانی پر توجہ مرکوز کی گئی اور گھر گھر جاکر متاثرہ کے رابطے میں آنے والے افراد کا فوری طور پر پتہ لگایا گیا اور اس طریقے سے کووڈ-19 کے معاملات کی شناخت ممکن ہوسکی۔ جن افراد کو کووڈ کے وبائی مرض کے بہت ہلکے پھلکے اثرات لاحق ہوئے تھے، انہیں نگرانی میں رکھ کر گھر پر ہی محدود کیا گیا۔ معیار بند شفاخانہ انتظام پر مبنی پروٹوکول مجموعی معیاری حفظان صحت طریقہ کا حامل تھا۔ شدید طور پر متاثر نازک حالت والے مریضوں کو شامل اسپتال کرکے بہترین طبی نگہداشت فراہم کرائی گئی۔
حکومت ہند نے ریاستی ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک میں اسپتالوں میں نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو منظم بنایا تاکہ مختلف النوع پازیٹو کیسوں کے مختلف زمروں کی طبی نگہداشت کلی طور پر وقف کووڈ نگہداشت مراکز ( ڈی سی سی سی) ، کلی طور پر کووڈ صحتی مرکز (ڈی سی ایچ سی) اور کلی طور پر وقف اسپتال ( ڈی سی ایچ) کے ذریعے ممکن ہوسکے۔ تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ درج کیا جاچکا ہے۔ آج 1667 ڈی سی ایچ ، 3455 ڈی سی ایچ سی اور 11597 ڈی سی سی سی مصروف عمل ہیں۔ یہ تمام تر معالجاتی مراکز مجموعی طور پر 1545206 آئیسولیٹڈ بیڈ، 203959 آکسیجن کے حامل بیڈ اور 53040 آئی سی یو بیڈ فراہم کرتے ہیں۔
کووڈ -19 کے مریضوں کو ہر لحاظ سے مکمل اور درجہ بندی پر مبنی طبی انتظام کے ذریعے معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے لئے ایمبولینسوں کی خدمت کو بروئے کار لایا گیا ہے اور نگہداشت اور خدمت سے انکار کرنے والوں کو قطعی برداشت نہ کرنے کا طریقہ کار اپنا یا گیا ہے۔ اسی طریقے سے تفتیش پر مبنی طریقہ علاج اور آکسیجن کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کے ذریعے ٹیلی کنسلٹیشن اجلاسات کے اہتمام میں ڈاکٹروں کی شفا خانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے یعنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈاکٹروں نے اس سے استفادہ کیا ہے۔ اس منفرد پہل قدمی کے توسط سے اے آئی آئی ایم ایس کے ماہر ڈاکٹر حضرات ریاستی اسپتالوں میں آئی سی یو چلانے والے ڈاکٹروں کو رہنمائی اور علمی استفادہ فراہم کرتے ہیں اور اس کے توسط سے شرح اموات میں تخفیف رو نما ہوتی ہے۔
ان تمام کوششوں میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی آشا کارکنان نے بھی قابل ذکر تعادن دیا ہے کیونکہ یہ آشا کارکنان ایکیٹو کیسوں کی تحقیق اور تلاش کی ٹیموں کا حصہ ہوتی ہیں ،لہذا ان کے توسط سے نگرانی اور رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش اور نشان دہی ممکن ہوسکی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گھروں میں آئیسولیٹ کئے گئے مریضوں کی نگرانی کا عمل بھی آسان ہوا ہے۔ ان آشا کارکنان نے شدید طور پر متاثر مریضوں کو بروقت معالجے کے لئے اسپتال پہنچنے میں بھی مدد کی ہے۔ انہیں کارکنان نے کووڈ -19 کے تعداد اور روک تھام کے سلسلے میں بیداری پھیلانے کے اقدامات سے بھی معاشرے کو آگاہ کیا ہے اور ضرورت مند افراد تک حفظان صحت کی خدمات پہنچائی ہیں۔
کووڈ -19 سے متعلق تمام تر تکنیکی موضوعات ، رہنما خطوط اور مشاورت ناموں کے حصول کے لئے یعنی تمام تر اصل اور تاحات اطلاعات حاصل کرنے کے لئے درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ قائم کریں: https://www.mohfw.gov.in/اور : @MoHFW_INDIA ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ درج ذیل ویب سائٹ: technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر کی جاسکتی ہے اور دیگر پوچھ تاچھ : ncov2019[at]gov[dot]in اور: @CovidIndiaSevaپر کی جاسکتی ہے،
کووڈ -19 سے متعلق کسی بھی پوچھ تاچھ کے لئے براہ کرم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی درج ذیل ہیلپ لائن نمبر: +91-11-23978046 یا 1075 ( محصول سے مبرا) پر رابطہ قائم کریں۔ کووڈ -19 سے متعلق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ نمبران کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے:
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- - ق ر)
(19-08-2020)
U-4636
(Release ID: 1646897)
Visitor Counter : 258
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam