صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں ایک ہی دن میں کووڈ کے  ریکارڈ 57584  مریض صحتیاب ہوئے


صحتیابی کی شرح 72 فیصد سے زیادہ

صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد جلد ہی 20 لاکھ سے زیادہ ہوگی

Posted On: 17 AUG 2020 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/اگست 2020،  بھارت صحتیابی کی بہتر صورت حال کے راستے پر مسلسل مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔آج  ملک میں ایک ہی دن میں کووڈ-19 کے ریکارڈ 57584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس کامیابی میں بھارت کی صحتیابی کی شرح کو مزید آگے بڑھایا ہے اور یہ 72 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ کنٹینمنٹ کے موثر حکمت عملی جوش وخروش کے ساتھ اور جامع طریقے سے  جانچ اور شدید مریضوں کے معیاری کلینکل بندوبست کے کامیابی اور تال میل کے ساتھ نفاذ کا نتیجہ ہے۔ بھارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے کلینکل بندوبست کے پروٹوکول میں واضح طور پر درج کیے گیے  کووڈ-19 کے مریضوں کے مختلف زمروں یعنی ہلکے، درمیانے اور شدید کے لیے دیکھ بھال کے معیاری  پروٹوکول پر عمل کیا ہے۔ کلینکل بندوبست کی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی ملنے اور گھر پر آئیسولیشن (ہلکے اور درمیانے نوعیت کے معاملات میں)  کی وجہ سے بھارت نے کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً 20 لاکھ (1919842) تک پہنچ چکی ہے۔  اس کی وجہ سے صحتیاب ہونے والوں اور سرگرم معاملات کے درمیان فرق میں مسلسل اضافے کو یقینی  بنایا گیا ہے۔ آج یہ بڑھ کر 12لاکھ 42 ہزار 942 ہوگیا ہے۔

اس وقت ملک میں حقیقی معاملات یعنی سرگرم معاملات  کی تعداد (آج 676900) کم ہوگئی ہے، جوکی کل پازیٹیو معاملات کا محض 25.57 فیصد ہے۔ معاملات کا جلد پتہ لگائے جانے سے  ہلکے اور درمیانے معاملات کے وقت پر اور فوری آئیسولیشن اور شدید معاملات میں اسپتال میں داخل کرائے جانے کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے، جس سے معاملات کا وقت پر اور موثر طریقے سے بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے باعث اموات کی شرح آج مزید کم ہوکر 1.92 فیصد ہوگئی ہے۔

کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور صلاح و مشورے سے متعلق سبھی مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم مستقل طور پر https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو صحت و خاندانی  بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4584

م ن۔ اگ۔ ت ع۔



(Release ID: 1646414) Visitor Counter : 131