صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 کی بیماری سے ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کا ریکارڈ درج
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57381 مریض ٹھیک ہوئے
بھارت میں ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 8.6 لاکھ کووڈ نمونوں کی جانچ کی گئی
Posted On:
15 AUG 2020 1:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/اگست 2020 ۔ ایک دن میں سب سے زیادہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے ہوئے بھارت نے ایک دن میں کووڈ-19 کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کا ریکارڈ درج کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57381 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
اتنی اونچی سطح پر مریضوں کے صحت یاب ہونے سے بھارت کی صحت یابی کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ہونے سے، زیادہ سے زیادہ مریضوں کا صحت یاب ہونا یقینی بن رہا ہے۔ اس حصول یابی میں مزید تعاون دیتے ہوئے 32 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کا فیصد 50 فیصد کی سطح سے زیادہ ہوگیا ہے۔ 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی صحت یابی کی شرح سے بھی زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
زیادہ مریضوں کے صحت یاب ہونے اور اسپتالوں نیز گھروں میں آئیسولیشن (بیماری کے ہلکے اور اوسط معاملات میں) سے چھٹی پانے کے ساتھ اب تک صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد آج 18 لاکھ سے زیادہ ہوکر 1808936 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکٹیو کووڈ-19 کے معاملات اور اس بیماری سے صحت یاب ہوئے مریضوں کے درمیان فرق بڑھا ہے اور یہ 11 لاکھ (آج 1140716 درج کیا گیا ہے) سے زیادہ ہوگیا ہے۔
ایسا مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے اوسط یومیہ صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ملک میں کووڈ-19 بیماری کے کل ایکٹیو معاملات کی تعداد ابھی 668220 ہے، جو اس بیماری کے اب تک کے کل پوزیٹیو معاملات کا محض 26.45 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس میں اور کمی درج کی گئی ہے۔ ایسے مریضوں کو طبی معائنے میں رکھا گیا ہے۔
اسپتالوں میں بہتر اور مؤثر کلینکل ٹریٹمنٹ پر توجہ دینے، ہوم آئیسولیشن میں دیکھ بھال، نان- انویسیو آکسیجن کی مدد، نئی دہلی کے ٹیلی- کنسلٹیشن سیشنز کے توسط سے سرگرم تکنیکی رہنمائی کے ذریعے کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے کلینکل مینجمنٹ اسکلس کی بہتر کاری سے آسان اور مریضوں کے بہتر بندوبست میں تعاون ملا ہے۔ اس نے بھارت کی معاملہ شرح اموات (سی ایف آر) عالمی اوسط سے کم بنائے رکھنے میں تعاون دیا ہے۔ یہ اوسط مسلسل مثبت طریقے سے کم ہورہا ہے اور فی الحال یہ 1.94 فیصد ہے۔
بھارت میں ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ یعنی جانچ، نگرانی اور علاج کی حکمت عملی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 868679 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 2.85 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرحلہ وار ٹیسٹ اور اس سے ملنے والے ردّعمل کے نتیجے میں اب ایک ٹیسٹ حکمت عملی بن گئی ہے۔ اس سے ملک میں ٹیسٹنگ سہولتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس حکمت عملی کو برقرار رکھنے کے لئے ملک کے ٹیسٹنگ لیب نیٹورک کو مسلسل مضبوط کیا جارہا ہے۔ آج ملک بھر میں 1465 لیب کام کررہے ہیں، ان میں سرکاری شعبے کے 968 اور نجی شعبے کے 497 لیب ہیں۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 751 (سرکاری: 448 + نجی: 303)
- ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 597 (سرکاری: 486 + نجی: 111)
- سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 117 (سرکاری: 34 + نجی: 83)
کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور صلاح و مشورے سے متعلق سبھی مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم مستقل طور پر https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 4560
15.08.2020
(Release ID: 1646210)
Visitor Counter : 283
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu