صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کووڈ کے خلاف ملک کی جرأت مندانہ جنگ کو سلام کیا


انھوں نے قومی ڈیجیٹل صحت مشن کا اعلان کیا

Posted On: 15 AUG 2020 2:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/اگست 2020 ۔ حال میں جاری کووڈ-19 کی وبا اور بھارت کے جس مسلسل، مرحلہ وار اور سرگرم نقطہ نظر نے ملک کو ’’آتم نربھر‘‘ بنادیا ہے اسے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام وزیر اعظم کے خطاب میں بھی جگہ ملی ہے، کیونکہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں صحت کے شعبے میں مرکزی حکومت کی حصول یابیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

اس بیماری کے سبب اپنے عزیزوں کو کھودینے والے کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کے کورونا جانبازوں کی سراہنا کئے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ انھوں نے ’’سیوا پرمو دھرم‘‘ یعنی خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے کے اصول کی مثال پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ ہم کورونا کے خلاف جیت حاصل کریں گے۔ مضبوط قوت ارادی جیت کی جانب لے جائے گی۔

انھوں نے ملک کے ’خودکفیل بھارت‘ کے جذبے پر روشنی ڈالی، جس کے نتیجے میں کووڈ-19 کے معاملے میں بھی خودکفالتی حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اب پی پی ای کٹس، این95 ماسک، وینٹی لیٹرس وغیرہ کی پیداوار کررہا ہے، جن کی پہلے گھریلو سطح پر مینوفیکچرنگ نہیں کی جارہی تھی۔ ایسی عالمی معیار کی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ بھی ان کی اپیل ’’ووکل فار لوکل‘‘ میں گونجا ہے۔

آج لال قلعہ کے فصیل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کی کووڈ ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمارے پاس محض ایک لیب تھا، جبکہ آج ہمارے پاس ملک بھر میں 1400 سے زیادہ لیب ہیں۔ ہم پہلے ایک دن میں صرف 300 ٹیسٹ ہی کررہے تھے، لیکن آج ہم ایک دن میں 7 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کررہے ہیں۔ ہم نے یہ سطح بہت کم وقت میں حاصل کی ہے۔

اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لئے بھارت کی حکمت عملی کے بارے میں بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ سائنس داں مضبوط ارادے کے ساتھ اس مشن پر کام کررہے ہیں۔ فی الحال 3 ویکسین ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ سائنس دانوں کے ذریعے اشارہ دیتے ہی ویکسین کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ویکسین کے پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کا خاکہ بھی تیار ہے۔

میڈیکل ایجوکیشن اور صحت بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے ملک کی تحریک کی توسیع کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ایمس اور میڈیکل کالج ملک میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں گے۔ ہم نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کورسیز میں 45000 سے زیادہ سیٹوں کا اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے موجودہ وبا کے دوران غیر-کووڈ صحت خدمات کا التزام کرنے میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس (ایچ ڈبلیو سی) کے ذریعہ ادا کئے گئے رول کی بھی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ 1.5 لاکھ ایچ ڈبلیو سی میں سے ایک تہائی پہلے سے ہی فعال ہیں۔ انھوں نےاس یقین کا بھی اظہار کیا کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) صحت کے شعبے میں خدمات کی اثرانگیزی میں بہتری لائے گی۔

قومی ڈیجیٹل صحت مشن کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ایک شہری کو ایک مخصوص صحت شناختی کارڈ  دستیاب کرایا جائے گا، جس میں سنگل آئی ڈی کے توسط سے ایک کامن ڈیٹابیس میں بیماریوں، تشخیص، رپورٹ، دوا وغیرہ کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4559


(Release ID: 1646173) Visitor Counter : 249