صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ 56383 مریض صحت یاب ہوئے


صحت یاب ہوئے مریضوں کی کل تعداد تقریباً 17 لاکھ ہوئی

معاملہ شرح اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ 1.96 فیصد ہوئی

Posted On: 13 AUG 2020 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/اگست 2020 ۔ بھارت نے ایک ہی دن میں 56383 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ایک نئی بلندی کو چھولیا ہے۔ اس سے آج کووڈ – 19 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تعداد تقریباً 17 لاکھ (1695982) ہوگئی ہے۔

مرکز اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ٹھوس، مرکوز اور معاونت پر مبنی کوششوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں فرنٹ لائن ورکروں کی مدد سے زیر نگرانی ہوم آئیسولیشن، مرکز کے ذریعے سجھائے گئے دیکھ بھال کے معیارات کے ذریعے سنگین مریضوں کے مؤثر کلینکل بندوبست سمیت دیگر تدابیر کے ذریعے بڑے پیمانے پر جانچ، وسیع ٹریکنگ اور بہتر علاج کا کامیاب نفاذ یقینی بنا ہے۔ اس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور مریضوں کی صحت یاب کی شرح 70 فیصد (آج 70.77 فیصد) کو تجاوز کرگئی ہے، جبکہ کووڈ مریضوں کا کیس فرٹیلٹی کیس یعنی معاملہ شرح اموات کم ہوکر 1.96 فیصد تک آگئی ہے اور اس میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔

ریکارڈ تعداد میں مریضوں کے صحت یاب ہونے سے یقینی بنا ہے کہ ملک میں ایکٹیو مریضوں کے معاملات کم ہوئے ہیں۔ فی الحال کل پوزیٹیو معاملات محض 27.27 فیصد ہیں۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایکٹیو معاملات (653622) کے مقابلے میں 10 لاکھ سے زیادہ ہیں۔

کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور صلاح و مشورے سے متعلق سبھی مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم مستقل طور پر  https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا  1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4496

13.08.2020


(Release ID: 1645658) Visitor Counter : 208