صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ ۔19مریضوں کی صحتیابی تاریخی اونچائی 15لاکھ پرپہنچی
آج ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 54859مریض صحت یاب ہوئے
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ، زیرعلاج مریضوں سے 9لاکھ سے بھی زیادہ
شرح اموات کی تعداد میں ابھی تک کی سب سے کم شرح 2فیصد
Posted On:
10 AUG 2020 11:52AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10 اگست : ملک میں کووڈ۔19کے 15لاکھ سے بھی زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔ 15لاکھ 35ہزار743مریضوں کی صحتیابی زبردست ٹیسٹنگ ، جامع طریقوں سے مریضوں کی تلاش اور موثرطریقے سے ان کے علاج کی حکمت عملی سبب ممکن ہوئی ہے ۔ایمبولینس کی بہترخدمات دیکھ بھال کے معیاری طریقوں پرتوجہ اور آکسیجن کے بندوبست کی بنیاد پریہ نتائج موصول ہوئے ہیں ۔
ایک ہی دن میں 24گھنٹے کے اندر54ہزار 859مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ کووڈ19کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح تقریبا70فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی اس ریکارڈ تعداد سے یقین دہانی ہوئی ہےکہ جس قدربڑی تعداد میں ملک میں اس مرض سےمتاثرہوئے ہیں ، انھیں دیکھتے ہوئے کہاجاسکتاہے کہ ملک میں اس مرض کی وجہ ، عائد ہونے والاوزن یاکیس لوڈاوراس کے مقابلے میں موجود زیرعلاج معاملات دونوں میں تخفیف رونما ہوئی ہے اورفی الحال مجموعی متاثرہ مریضوں کے مقابلوں یہ محض 28.66فیصد کے بقدرہے ۔ بھارت نے زیرعلاج مریضوں 634945کے مقابلے اپنے یہاں 9لاکھ افراد کو روبصحت کرپانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
مرکز اورریاستی سرکاروں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کی مربوط کوششوں کی وجہ سے جوانھوں نے مریضوں کی تلاش زبردست ٹیسٹنگ اور مستعدی کے ساتھ علاج کے ذریعہ کی ہیں ، شرح اموات میں لگاتارکمی آئی ہے ۔ اب تک یہ شرح 2فیصد تک آگئی ہے اوراس میں لگاتارمزید کمی آتی جارہی ہے ۔ مریضوں کی جلد تشخیص کی وجہ سے بھی زیرعلاج مریضوں کی شرح میں کمی آئی ہے ۔
***************
( م ن ۔ اس ۔ ع آ)
U-4458
(Release ID: 1645029)
Visitor Counter : 218
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam