صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندستان نے ایک دن میں 7لاکھ 19 ہزار 364 ٹیسٹوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا

Posted On: 09 AUG 2020 3:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9 ، اگست  2020/ ہندستان نے  ایک دن میں  7لاکھ سے زیادہ   ٹیسٹوں کی نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔ کئی دنوں سے ایک دن میں 6 لاکھ سےزیادہ   ٹیسٹوں کا رجحان   جاری رکھتے ہوئے  ہندستان میں  کووڈجانچ کی تعداد  میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 19 ہزار 364 ٹسٹ کئےگئےہیں۔

جانچ کے اس طرح کے   اونچی سطح سے یومیہ   مثبت معاملوں کی تعداد بڑھے گی  حالانکہ   ریاستوں کو  یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ  وہ وسیع پیمانے پر  ٹریکنگ ، تیزی ، آئسولیشن اور موثر علاج کے بارے میں مضبوطی سے توجہ مرکوز کریںاور مرکز کی رہنمائی والی ، ٹسٹ ٹریک اور ٹریٹمنٹ کی حکمت عملی پر عمل کریں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کئی میٹنگوں منعقد کی گئیں تاکہ  بلند شرح اموات ظاہر کررہی ریاستوں کے ساتھ جڑا جاسکے۔

اس طرح سے  ایسے نظریے نے نتائج ظاہر کرنا شروع کردئے ہیں اور  مریض بھی  تیزی سے ٹھیک ہورہے ہیں۔ ہندستان میں ایک دن میں 53 ہزار 889 معاملے ٹھیک ہوئے ہیں جن کل اسپتال سے چھٹی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد   آج 14لاکھ  80 ہزار  884 کی اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔   یہ تعداد  سرگرم معاملوں کی تعداد (آج  6لاکھ 28 ہزار 747)  سے دوگنی ہے۔  ٹھیک ہوئےمریضوں کی   تعداد  سرگرم معاملوں کے مقابلے میں  2.36 گنا  کی سطح پر پہنچی ہے، جو گھروں پر   آئیسولیشن  یا اسپتالوں میں  طبی نگرانی کے تحت ہے۔

 ٹھیک ہوئےمریضوں کی بڑی تعداد کے ساتھ  ریکوری  شرح آج 68.78 فی صد پر قائم ہے۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\WhatsApp Image 2020-08-09 at 2.16.52 AM.jpeg

 

ٹھیک ہوئے اور سرگرم معاملوں کے درمیان    وسیع فرق  یہ ظاہر کرتا ہے کہ  اسپتال میں بھرتی یا گھر میں آئسولیشن والے  مریضوں کے مقابلے میں  ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد آج بڑھ کر  8 لاکھ 52 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

ٹھیک ہوئے مریضوں کہ یہ زیادہ   تعدا د مرکز اور  ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ  اپنے کلینیکل  ٹریٹمنٹ پروٹوکول میں  مرکز کے زریعہ  مشورے کے مطابق دیکھ بھال کے  معیارات پر  مبنی  کوالٹی والے  کلینکل دیکھ بھال  مہیا کرانے کے مقصد سے  اسپتال  اور کلینیکل منجمنٹ   بنیادی ڈھانچے کو   تیار کرنے کی سمت میں  مجموعی طور سے مختلف  پروگراموں کے نفاذ پر  توجہ دینے کا نتیجہ ہے۔ ان کوششوں کی وجہ سے کیس شرح اموات میں  اور زیادہ گرواٹ آئی ہے اور اس نے آج  2.01 فی صد کی شرح کو  چھو لیا ہے۔

 

کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل ، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے ،: https://www.mohfw.gov.in/ اورMOHFW_INDIA دیکھیں۔

کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات ای میل کے ذریعے تکنیکی سوالات کو کوکیز.کویڈ 19[at]gov[dot]in پر اور دوسرے سوالات ncov2019[at]gov[dot]in پر اور @ کوویڈ انڈیاسیوا پر ٹویٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔

کوویڈ ۔19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری)۔

کوویڈ ۔19 پر ریاستوں / مرکز ریاستوں کی ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4425


(Release ID: 1644717) Visitor Counter : 278