محنت اور روزگار کی وزارت
ملک بھر میں 21 ای ایس آئی سی اسپتالوں کو 2400 آئسولیشن بیڈ کی سہولت کے ساتھ وقف کووڈ-19 اسپتالوں میں تبدیل کیا گیا: جناب سنتوش گنگوار
Posted On:
08 AUG 2020 5:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اگست 2020/ مرکزی محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار اور ہریانہ کے وزیراعلی جناب منوہر لال کھٹر نے کل، دہلی میں واقع ہریانہ بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ فرید آباد میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال میں پلازما بینک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران جناب گنگوار نے بتایا کہ کووڈ-19مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں پلازما بینک ایک نہایت ہی اہم سہولت ہے۔ جناب گنگوار نےکہا کہ اس کووڈ-19 بحران کی حالت میں ملک بھر میں 21 ای ایس آئی سی اسپتالوں کو وقف کووڈ-19 اسپتالوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ان اسپتالوں میں 2400 سے زیادہ آئیسولیشن بیڈ، 20 وینٹی لیٹرس کےساتھ 550 آئی سی یو/ ایچ ڈی یو بیڈ بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ چار ای ایس آئی سی اسپتالوں الور( راجستھان) بہٹا، پٹنہ (بہار) گلبرگ (کرناٹک) اور کوربا (چھتیس گڑھ) میں آئیسولیشن سہولت (تقریباً 1300 بیڈ کو بہال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرید آباد (ہریانہ) بستی، داراپور (نئی دہلی) اور سنتھ نگر (حیدرآباد) کے ای ایس آئی سی اسپتالوں میں کووڈ-19 جانچ سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ کووڈ-19 کے سنگین مریضوں کے علاج کے لئے فرید آباد اور سنتھ نگر، حیدرآباد کے ای ایس آئی سی اسپتال میں پلازمہ تھیرپی بھی دی جارہی ہے۔ جناب گنگوار نے اپنی وزارت کے تحت ای ایس آئی سی تنظیموں کے ذریعہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ای ایس آئی سی ہندستان میں اپنے بیمہ یافتہ ممبران کو سماجی تحفظ مہیا کرنے کے لئے شروع سے ہی مسلسل کام کررہا ہے۔ قیام سے آج تک گزشتہ 67 برسوں کے اپنے سفر میں ای ایس آئی سی کی خدمات کا 722 میں 556 اضلاع میں توسیع کی گئی ہے۔ آج کی تاریخ میں تقریباً 12 کروڑ مستفدین ای ایس آئی سی سہولیات حاصل کررہے ہیں۔
ہریانہ کے وزیراعلی جناب منوہر لال کھٹر نے کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لئے ہریانہ حکومت کی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے ہریانہ میں تین مختلف مقامات پنچکولا، روہتک اور گروگرام میں پلازمہ تھیرپی شروع کرنے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ آخر میں اپنے خطاب کے اختتام پر جناب کھٹر نے کووڈ بیماری سے ٹھیک ہوچکے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور دوسرے لوگوں کی زندگی کو بچانے کے لئے اپنے پلازما کا عطیہ کریں۔
امیونومیٹالوجی اینڈ بلڈزرانزفیوژن ڈپارٹمنٹ، ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، فرید آباد نے 20 مئی 2020 کو انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کی اجازت سے پلیسڈٹائل کے تحت کونویلسیٹ پلازمہ تھیرپی شروع کی۔ پہلا پلیزم فیرس 2 جون 2020 کو کیا گیا تھا اور اب تک ایسی 25 سے زیادہ عمل کئے جاچکے ہیں۔ پہلا پلازمہ تھیرپی 8 جون 2020 کو کئی گئی تھی اور اب تک کل 35 مریضوں کو پلازمہ تھیرپی دی جاچکی ہے۔ امیونومیئولوجی اینڈ بلڈ ٹرانسفیوزن ڈپارٹمنٹ ، ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، فرید آباد ، ایک وقت میں 400 یونٹ اسٹور کرنے کی صلاحیت کے ساتھ تمام ضروری آلات اور لیبر قوت سے پوری طرح لیس ہے اور پلازم فیرسس کے لئےڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا سے جائز لائسنس حاصل ہے۔ یہ اسپتال روزنامہ 30 پلازمہ فیرسیس کا انتظام کرنے کی صلاحیت ہے، جس میں تین وقف ایفے ریسیس مشینیں پہلے سے ہی 24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔ کووڈ-19 معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر کانویلسینٹ پلازمہ اہم ہے۔
ہریانہ کے کووڈ -19 مریضوں کے علاج کے لئے فرید آباد آئی سی یو بیڈ کے ساتھ 540 بیڈ والا ایک وقف کووڈ اسپتال ہے۔ اس کے علاوہ ای ایس آئی سی اسپتال فرید آباد (ہریانہ) میں کووڈ-19 ٹسٹ سہولت بھی مہیا کرائی گئی ہے۔ یہ میڈیکل کالج جدید ترین آلات، ایئرکنڈیشنڈ روم، لیبارٹریز وغیرہ سے لیس ہیں۔
اس میڈیکل کالج سےمنسلک اسپتال یہاں داخل مریضوں اور باہری مریضوں کے علاج کے محکموں کے ساتھ سینٹر لائزڈ ایئر کنڈیشنز ہیں اور یہاں مختلف محکموں کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں اسپتال اور پی ڈی ، آئی بی ڈی وارڈ، ایمرجنسی ، کلینکل سروسیز، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو، سی ٹی اسکین ، ایم آر آئی اور بیمہ شدہ افراد اور ان پر منحصر افراد کے لئے سہولیات سے لیس ہے۔ یہ اسپتال خصوصی طور سے ای ایس آئی اسکیم کے تحت بیمہ شدہ افراد اور ان کے کنبے کے افراد کے حق میں چلائی جاتی ہے۔
اس موقع پر وزارت محنت اور روزگار کے سکریٹری جناب ہیرا لال سماریا، ای ایس آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ انورادھا پرساد اور محنت او ر روزگار وزارت، ای ایس آئی سی اورہریانہ حکومت کے کئی افسران بھی موجود تھے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4411
(Release ID: 1644561)
Visitor Counter : 240