وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی 10 اگست کو انڈمان و نکوبار جزائر کیلئے سبمرین کیبل کنیکٹیویٹی کا افتتاح کریں گے


انڈمان و نکوبار جزائر کیلئے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی

چنئی-پورٹ بلیئر اور پورٹ بلیئر اور 7 جزائر کے درمیان سمندر کے اندر تقریباً 2300 کلو میٹر لمبی کیبل

ای گورننس، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو کافی بڑھاواملے گا

Posted On: 07 AUG 2020 2:41PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 10 اگست 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے چنئی اور پورٹ بلیئر کو جوڑنے والی سبمرین آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کا افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔ یہ سبمرین کیبل پورٹ بلیئر کو سوراج دویپ (ہیولاک)، لٹل انڈمان، کارنکوبار، کامورٹا، گریٹ نکوبار، لانگ آئی لینڈ اور رنگٹ  سے بھی جوڑے گی۔ اس سے ہندوستان کے دیگر علاقوں کی طرح انڈمان ونکوبار جزائر کو بھی تیز اور زیادہ بھروسے مند موبائل اور لینڈ لائن ٹیلی کام خدمات مل پائیں گی۔ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 30 دسمبر 2018 کو پورٹ بلیئر میں رکھا گیا تھا۔ 

افتتاح ہوجانے کے بعد سبمرین او ایف سی لنک چنئی اور پورٹ بلیئر کے درمیان 2x200 گیگابائٹ فی سیکنڈ (جی بی پی)  اور پورٹ بلیئر اور دیگر جزائر کے درمیان 2x100 جی بی پی کی بینڈ ورتھ دیگا۔ ان جزائر میں بھروسے مند، مضبوط اور ہائی اسپیڈ والی ٹیلی کام اور براڈ بینڈ سہولتوں کی دستیابی صارفین کے نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ  اسٹریٹیجک اور گورننس مقاصد سے بھی ایک تاریخی حصولیابی ہوگی۔ 4جی موبائل خدمات میں بھی قابل ذکر بہتری دکھائی دیگی جو اب تک سٹیلائٹ کے ذریعے حاصل محدود بیک ہال بینڈ ورتھ کے سبب مانع ہوتی رہی  ہیں۔

بہتر ٹیلی کام اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی جزائر میں صحت اور روزگارکے مواقع کو بڑھاوا ملے گا جس سے معیشت کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی نیز لوگوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔ بہتر کنیکٹویٹی سے ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی ایجوکشن جیسی ای گورننس خدمات ملنے میں بھی آسانی ہوگی۔ ای کامرس میں مواقع سے چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا جب کہ تعلیمی ادارے ای لرنگ اور معلومات کو ساجھا کرنے میں بینڈ ورتھ کی بڑھی ہوئی دستیابی کا استعمال کریں گے۔ بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ اور دیگر اوسط اور بڑی صنعت بھی بہتر کنیکٹویٹی سے مستفید ہوں گی۔ یہ پروجیکٹ محکمہ برائے ٹیلی مواصلات، وزارت مواصلات کے تحت یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے ذریعے حکومت ہند کے ذریعے امداد یافتہ ہے۔ بھارت سنچارنگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) نے اس پروجیکٹ کو نافذ کیا جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹینس انڈیا لمیٹیڈ (ٹی سی آئی ایل) تکنیکی مشیر ہے۔ تقریباً 1224 کروڑ روپئے کی لاگت سے لگ بھگ 2300 کلو میٹر طویل سبمرین او ایف سی کیبل بچھائی گئی ہے اور یہ پروجیکٹ وقت پر پورا ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4390




(Release ID: 1644319) Visitor Counter : 264