ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی صنعت ، خواتین و بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے ہتھ کرگھے کے چھٹے قومی دن کے موقعے پر مبارکباد دی ہے

Posted On: 07 AUG 2020 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اگست ، 2020  / کپڑے کی صنعت اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے آج ہتھ کرگھے کے چھٹے قومی دن کے موقعے پر مبارکباد دی ہے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام آن لائن ٹیکسٹائل کی وزارت نے ہتھ کرگھے کا قومی دن منانے کے لیے کیا تھا ۔ محترمہ اسمرتی ایرانی نے ہر سال 7 اگست کو ہتھ کرگھے کے قومی دن کے طور پر اعلان کرنے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے 215 میں پہلی مرتبہ یہ دن منائے جانے کا آغاز کیا تھا، جو سودیشی تحریک کے 110 سال گزرنے پر کیا گیا تھا۔ یہ تحریک 1905 میں آج ہی کے دن شروع کی گئی تھی۔ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ بھارت کی آزادی گھومتے ہوئے پہیے کی مدد سے حاصل کی گئی۔  ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر بھی کانگڑہ سے ورچول طریقے سے اس تقریب میں شریک ہوئے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001URZ0.jpg

 

اس موقعے پر محترمہ اسمرتی ایرانی نے ہینڈ لوم مارک اسکیم کے لیے موبائل ایپ اور اس کے سہارے  کے لیے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہینڈ لوم مارک کو ہتھ کرگھے کی صحیح مصنوعات کو اجتماعی طور پر ایک شناخت دینے کے لیے  فروغ دیا جا رہا ہے۔  ممبئی کی ٹیکسٹائلس کمیٹی نے یہ موبائل ایپ تیار کیا ہے جس کے ساتھ ساتھ ایک ویب پورٹل بھی بنایا گیا ہے تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹائز ہو۔ یہ ایپپ انگریزی اور دس بھارتی زبانوں میں ہے اوراس کے ذریعے بنکر چاہے وہ ملک کے کسی بھی کونے میں ہوں، ہینڈلوم مارک کے رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ یہ درخواستیں وہ اپنے گھروں سے ہی اپنے موبائل کا محض جایک بٹن دبا کر کر سکیں گے۔ اس ایپ سے ایک منفرد اور متحرک کیو آر کوڈ کے ذریعے مصنوعات کے اصل ہونے کا جائزہ لینے میں مدد کرے گا۔

کپڑے کی مرکزی وزیر نے انفرادی بنکروں اور دیگر تنظیموں کے لیے ‘‘مائی ہینڈلوم’’ کا بھی آغاز کیا تاکہ وہ بلاک لیول کلسٹرز ، ہینڈلوم مارکیٹنگ اسسٹینس اور ایوارڈز جیسی ہتھ کرگھے سے متعلق مختلف اسکیموں کے تحت مختلف فائدوں کے لیے درخواست دے سکیں۔ پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہتھ کرگھے کے پہلے قومی دن کے موقعے پر 2015 میں انڈیا ہینڈلوم برانڈ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس برانڈ کے تحت 1590 مصنوعات کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔یہ پورٹل جس میں واحد ٹائم ان ہے ایک ہی جگہ پر ساری خریداری کا مرکز ہے جو سبھی ہتھ کرگھے کی اسکیموں کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

کپڑے کی مرکزی وزیر نے بھارتی ٹیکسٹائل سورسنگ فیئر 2020 کا بھی ورچول طریقے سے افتتاح کیا۔ کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں اور مارکیٹنگ کے روایتی طریقے جیسے نمائش اور میلے وغیرہ نہ اپنائے جا سکنے کی وجہ سے حکومت بنکروں اور ہتھ کرگھا کارکنوں کو آن لائن مارکیٹنگ کے موقعے فراہم کر رہی ہے۔ آتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم اٹھاتے ہوئے ہتھ کرگھے کی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے والی کونسل ورچول میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس میلے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زیادہ شرکاء ایک دوسرے کے رابطے میں آئیں گے اور اپنی مصنوعات کا ، اپنے ڈیزائنوں اور اپنے ہنر کی نمائش کریں گے۔ یہ میلہ 7،  10 اور 11 اگست 2020 کو منعقد کیا جائے گا۔

کلو میں  کرافٹ ہینڈلوم ویلیج پر ایک پرزینٹیشن دیا گیا۔ یہ ویلیج کلو کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر قائم کیا جا رہا ہے۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر نے ہماچل کے ہتھ کرگھے کی مصنوعات کی نمائش کیے جانے پر تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہتھ کرگھا ریاست کی روایتی اور قدیم وراثت کی علامت ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔07

U – 4401


(Release ID: 1644309) Visitor Counter : 193