وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
Posted On:
06 AUG 2020 9:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی6،اگست2020
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے وزیر اعظم عالی جناب مہندا راجہ پکسا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں کل سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کامیابی کے ساتھ کرانے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران اڑچنوں کے باوجود مؤثر ڈھنگ سے انتخابات کرانے کے لئے سری لنکا کی حکومت اور انتخابی اداروں کی ستائش کی۔ انہوں نے سری لنکا کے عوام کی بھی اس بات کے لئے ستائش کی کہ انہوں نے انتخابات میں پورے جوش وجذبے سے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کو فراہم کئے گئے مضبوط جمہوری، قدروں کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ چناؤ کے آئندہ نتائج سری لنکا کی پوڈو جانا پیرا مونا پارٹی کی زبردست انتخابی کارکردگی کی طرف اشارہ کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں جناب مہندا راجا پکسا کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
خوشگوار اور سودمند سابقہ بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان کثیر رخی صدیوں پرانے تعقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کو دوہرایا۔
دونوں نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں جلد ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بھارت میں کشی نگر بودھسٹ تیرتھ شہر میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کے بارے میں جناب راجا پکسا کو مطلع کیا۔
دونوں لیڈروں نے کووڈ-17 عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے قریب رہنے پر بھی اتفاق کیا اور آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-4373
(Release ID: 1643952)
Visitor Counter : 165
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam