وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل ‘قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اعلی تعلیم کے شعبے میں یکسر تبدیلی لانے والی اصلاحات سے متعلق کنکلیو’ کے موقع پر افتتاحی خطبہ دیں گے

Posted On: 06 AUG 2020 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/اگست 2020،  وزیراعظم کل یعنی 7 ؍اگست 2020 کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعے ‘قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اعلی تعلیم کے شعبے میں یکسر تبدیلی لانے والی اصلاحات سے متعلق کنکلیو’ کے موقع پر  افتتاحی  خطبہ دیں گے۔

اس کنکلیو کا انعقاد فروغ انسانی وسائل کی وزارت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیراہتمام کیا جارہا ہے۔

کنکلیو میں ،قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 کے تحت شامل کیے گیے تعلیم کے اہم پہلوؤں  کے لیے مخصوص اجلاس بھی ہوں گے۔ ان اہم پہلوؤں میں جامع، کثیرموضوعاتی اور مستقبل پر مرکوز تعلیم ، معیاری تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں بہتر رسائی کے لیے ٹیکنالوجی کا معقول استعمال شامل ہیں۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے بھی اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ متعدد  معززین قومی تعلیمی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گے۔ ان معززین میں  این ای پی مسودہ کمیونٹی کے چیئرمین اور اراکین کے ساتھ ساتھ معروف ماہرین تعلیم / سائنسداں شامل ہیں۔

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، اداروں کے ڈائرکٹر، کالجوں کے پرنسپل اور دیگر حصص دار اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

یہ پروگرام درج ذیل کے ذریعے لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

 فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا فیس بک پیج :   https://www.facebook.com/HRDMinistry/

یوجی سی کا یوٹیوب چینل، پی آئی بی کا یوٹیوب چینل،

یوجی سی کا ٹوئٹر ہینڈل:  (@ugc_india) : https://twitter.com/ugc_india?s=12

اسے ڈی ڈی نیوز پر بھی نشر کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4362

م ن۔ م م۔ ت ع۔

 



(Release ID: 1643732) Visitor Counter : 169