صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں اب مجموعی روبہ صحت ہونے والے افراد کے معاملات مثبت معاملات کے مقابلے میں دوگنے ہوگئے ہیں۔


مجموعی طور پر روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 12.3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

روبہ صحت ہونے کی شرح 66.31 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔

ایسے معاملات، جن میں اموات رونما ہوئی ہیں، ان کی شرح میں مزید تخفیف رونما ہوئی ہے اور یہ گھٹ کر 2.1 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔

Posted On: 04 AUG 2020 7:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/اگست 2020،  مجموعی طور پر 1230509 روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ، بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد،اب، ایکٹیو معاملات کے معاملے میں اب دوگنی ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44306 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس طریقے سے روبہ صحت ہونے والوں کی شرح یعنی کووڈ-19 سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 66.31 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔ مرکزی حکومت / ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والی کوششوں اور ہراول دستے کے تمامتر صحتی کارکنان کی بے لوث قربانیوں اور ایثار کے نتیجے میں کووڈ-19 پر قابو حاصل کرنے کے انتظام کے نفاذ میں مدد ملی ہے اور اس نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔

ایکٹیو معاملات(586298) مجموعی پازیٹیو کیسیز کے مقابلے میں 31.59 فیصد ہیں  اور یہ بھی طبی نگرانی کے تحت ہیں۔

موثر روک تھام کی کوششوں، زبردست پیمانے پر ٹسٹنگ اور معیاراتی شفاخانہ انتظام کے نظام  کی وجہ سے ، جو مجموعی معیاری حفظان صحت طریقہ کار پر مبنی ہے، افزوں طور پر شرح اموات کی تعداد گھٹ رہی ہے۔ بھارت نے پہلے لاک ڈاؤن سے لے کر اب تک کی مدت میں عالمی اوسط کے مقابلے میں سب سے کم سی ایف آر یعنی 2.10 فیصد درج کیا ہے۔

موجودہ اعدادوشمار میں شرح اموات کے تجزیے سے ظاہر ہوتاہے کہ 50 فیصد اموات 60 برس اور اس سے زائد کے عمروالے افراد کی رونما ہوئی ہیں۔ 37 فیصد اموات 45 سے 60 فیصد کے ایج گروپ والے افراد کی رونما ہوئی ہیں، جبکہ 11 فیصد اموات 26 سے 44 فیصد اموات کے ایج گروپ سے متعلق ہیں۔ اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتاہے کہ 45 برس سے زائد کی عمر والے افراد ملک میں سب سے زیادہ نازک حالت میں ہیں، یعنی ان پر کووڈ-19 کے اثرات فوری طور پر مرتب ہوسکتے ہیں اور ملک میں اس مرض کی روک تھام کی حکمت عملی اسی ایج گروپ کے افراد کی شرح اموات کم کرنے پر مرتکز ہے۔ صنفی لحاظ سے تقسیم پر نظر ڈالیں تو فوت ہونے والے افراد میں 68 فیصد مرد اور 32 فیصد خواتین شامل تھیں۔


Slide8.JPG

بھارت نے کووڈ-19 کے وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کے فوراً بعد سے ہی وینٹی لیٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اور معیاری اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پوری دنیا میں وینٹی لیٹروں کے مطالبے میں اضافہ ہوا۔ بھارت نے فیصلہ کیا کہ میک ان انڈیا کے تحت وینٹی لیٹروں( ڈومسٹک) کی  سپلائی کی حوصلہ افزائی کی جائے، کیونکہ 75 فیصد منڈی کا انحصار درآمدات پر تھا اور درآمداتی بندشیں اس مرض کی شدت کے ساتھ ہی ساتھ بڑھتی ہی جارہی تھیں۔

60 ہزار وینٹی لیٹر ملک کو درکار تھے، اس ضرورت کی تکمیل کے لیے صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کے تحت صحتی خدمات کے ڈائرکٹر جنرل  کی نگرانی میں تشکیل دی گئی تکنیکی ماہرین کی کمیٹی نے  اپنی جانب سے تجویز پیش کی کہ کووڈ -19 سے نمٹنے کے لیے درکار توسیعی اور تفصیلی گفت وشنید کے بعد بنیادی وینٹی لیٹروں کی بہم رسانی کے لیے کم ازکم لازمی معیارات طے کیے جائیں۔ اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بااختیار گروپ (ای جی 3) تشکیل دیا گیا، تاکہ لازمی طبی خدمات کی بہم رسانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ پوری احتیاط کے ساتھ عملی طور پر مظاہرے اور گھریلو وینٹی لیٹروں کے ماڈلوں کی شفاخانہ تصدیق اور تشخیص کے بعد آرڈر پلیس کیے گئے۔  بڑے آرڈر سرکاری دارئرہ کار کی دو صنعتوں،  یعنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) اور آندھرا میڈ ٹیک زون (اے ایم ٹی زیڈ) کو دیئے گئے۔ اس کے علاوہ موٹر گاڑی صنعت نے بھی دفاعی تحقیق و ترقیات ادارے  (ڈی آر ڈی او) کے شانہ بشانہ قدم بڑھایا۔ اب تک میک ان انڈیا کے تحت وینٹی لیٹر آگئے ہیں اور انہوں نے منڈی میں 96 فیصد سے زائد کا تعداد کے لحاظ سے احاطہ کرلیاہے اور مالیت کے لحاظ سے 90 فیصد پر احاطہ کیا ہے۔  تاحال 700 سے زائد اسپتالوں میں ان کی تنصیب عمل میں آچکی ہے، 2 مہینوں کی کم سے کم  مدت میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام والے علاقوں/ مرکزی حکومت کے اسپتالوں/ ڈی آر ڈی او سہولتوں کے تحت 18 ہزار سے زائد وینٹی لیٹر سپلائی کیے جاچکے ہیں۔

تمام تر اصل اور تاحال کووڈ-19 اطلاعات کے حصول کے لیے، جن کا تعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور مشاورت ناموں سے ہو، کے حصول کے لیے براہ کرم درج ذیل ویب سائٹ  https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA. پر رابطہ قائم کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر ارسال کیا جاسکتا ہے اور  دیگر پوچھ تاچھ ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .  پر کی جاسکتی ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی پوچھ تاچھ کے لیے براہ کرم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free).  پر رابطہ قائم کریں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ہیلپ لائن کے نمبران، جن کا تعلق کووڈ-19 سے ہے، وہ درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4325

م ن۔ ت ع۔

 



(Release ID: 1643476) Visitor Counter : 198