وزارت اطلاعات ونشریات

آسام کا اپنا 24/7 دور درشن چینل


آسام کے لوگوں کے لئے چینل ایک تحفہ ہے: پرکاش جاوڈیکر

ڈی ڈی آسام ریاست کی تعلیمی ترقی میں نمایاں رول ادا کرے گا: امت کھرے

Posted On: 04 AUG 2020 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 4،اگست 2020

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج نئی دلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے آسام کے لئے 24 گھنٹے کے چینل دور درشن آسام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ یہ چینل آسام کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے اور یہ چینل آسام کے سبھی طبقے کے لوگوں کی ضرورتیں پوری کرے گا اور بے حد مقبول ہوگا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011DHQ.jpg

اطلاعات ونشریات کےو زیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ یہ اہم بات ہےکہ سبھی ریاستوں کا اپنا اپنا دور درشن چینل ہو۔ دیگر ریاستوں کے چینل ڈی ڈی فری ڈش پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے دور درشن کے چھ قومی چینلوں پر دکھائے جارہے پروگراموں کی تعریف کی۔ شمال مشرق کو بھارت کی ترقی انجن میں بدلنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے موقف اور نظریے پر زور دیتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ اس خطے میں قدرتی اور انسانی وسائل کی صلاحیت کی زبردست گنجائش ہے اور کنکٹی ویٹی تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسام میں دور درشن چینل موجودہ سرکار کے ’شمال مشرق پر اس سے پہلے کبھی دھیان نہیں دیے گئے‘ کا ایک حصہ ہے۔

آٓسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانند سونووال اس پروگرام میں آسام کی طرف سے شریک ہوئے۔ اسے آسام کے لوگوں کے لئے ایک خاص دن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چینل انسانی سرگرمیوں کے سبھی شعبوں میں آسام کی ترقی کو فروغ دے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ چینل سرکار کے اقدامات اور پروگراموں کو زمینی سطح پر لانے میں بھی مدد کرے گا۔ جناب سونووال نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو یہ کہتے ہوئے تسلیم کیا کہ پی ایم مودی اقتدار میں آنے کے پہلے دن سے ہی شمال مشرق کی حقیقی صلاحیت اور امکانات پر توجہ مرکوز کرنے کی بڑی سنجیدگی سے کوشش کررہے ہیں۔

آسام کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آسام میں ہم سبھی کے لئے ایک خوشی کا لمحہ ہے، کیونکہ ڈی ڈی آسام کے شروع ہونے سے آسام ریاست کے ساتھ ایک نیا باب جڑ گیا ہے۔ دور درشن کیندر گواہاٹی کی تعریف کرتے ہوئے پروفیسر مکھی نے کہا کہ اس کی انتھک کوششوں اور الگ الگ رول کی وجہ سے آسام کی خوشحالی اور رنگ برنگی ثقافت کو ملک بھر سے تحفظ ملا ہے۔

نئی دلی کے دور درشن کیندر میں موجود اطلاعات ونشریات کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ پچھلے سال وزیر اعظم کے ذریعے ڈی ڈی ارون پربھا کے لانچ کے بعد سے ہی وزارت ڈی ڈی نارتھ ایسٹ کو آسام کے لئے خصوصی طور سے ایک نئے چینل میں بدلنے پر گفتگو کررہی ہے۔ جناب کھرے نے زور دے کر کہا کہ آسام شمال مشرق کا داخلہ دروازہ ہے اور شمال مشرق آسیان ملکوں کا بھی داخلہ دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام ریاست بھارت اور آسیان ملکوں کے درمیان ایک بڑی کڑی ہوسکتا ہے۔ سکریٹری جناب کھرے نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ ڈی ڈی آسام خطے کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور باقی ہندوستان کو شمال مشرقی کے قریب لائے گا اور پورے ہندوستان کو شمال مشرق کے ٹیلنٹ سے روبرو کرے گا۔

جناب کھرے نے مزید کہا کہ آسام ڈی ڈی بھی دیگر علاقائی چینلوں کی طرح ریاست کے تعلیمی ترقی میں اہم رول ادا کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سبھی ریاستوں میں علاقائی زبانوں میں آن لائن تعلیم فراہم کرنے کی ہماری کوشش میں ڈی ڈی آسام ایک اور میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویم پتی نے کہا کہ ڈی ڈی آسام کے شروع ہونے کے ساتھ ہی اب شمال مشرق کی سبھی ریاستوں میں ریاستی کیندرت چینل ہے اور پہلی بار شمال مشرق کی مالا مال گوناگونیت کو سیٹلائٹ رسائی ملی ہے۔ جسے ڈی ڈی فری ڈش پلیٹ فارم کے ذریعے سے بھارت میں کہیں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                                        م ن، ح ا، ع ر

U-4320


(Release ID: 1643444) Visitor Counter : 252