وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
03 AUG 2020 5:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 اگست 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں لیڈروں نے خوشی کے تہوار عیدا لاضحی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے افغانستان کی ضرورت کو پورا کرنے کے مقصد سے وقت پر خوراک اور ادویات کی مدد پہنچانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایک پرامن، خوشحال اور شمولیت والے افغانستان کے مقصد کو پورا کرنے میں افغانستان کے عوام کے ساتھ بھارت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ دونوں لیڈروں نے خطے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دو طرفہ مفادات کے دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-0000
(Release ID: 1643273)
Visitor Counter : 165
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam