صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 سے صحتیاب افراد کی کُل تعداد نے10 لاکھ کے اہم سنگ میل کو عبور کیا


لگاتار ساتویں دن 30 ہزار سے زیادہ لوگ صحتیاب ہوئے

 سولہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صحتیابی کی اوسط شرح، قومی اوسط 64.44 فیصد سے زیادہ

چوبیس ریاستوں/ مرکز کےزیر انتظام علاقوں میں اموات کی شرح قومی اوسط 2.21 فیصد سے کم ہے

Posted On: 30 JUL 2020 6:15PM by PIB Delhi

ہندوستان میں کووڈ-19 سے صحتمند ہوئے لوگوں کی کُل تعداد نے 10 لاکھ کے اہم سنگ میل کو عبورکرلیاہے۔

یہ ڈاکٹروں، نرسوں اور سبھی اگلی صف کے صحت کارکنان کے ذریعے اپنے فرائض کے تئیں ایک بے لوث خدمت کے جذبے  اور ایثار کو ظاہر کرتاہے۔ اس کے سبب انہوں نے کووڈ-19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں اتنی اہم حصولیابی کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ مرکز اور ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے کووڈ-19 کے بندوبست کی حکمت عملی کے مشترکہ نفاذ نے یقینی بنایا ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جون کے شروعات میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ تھی جو آج بڑھ کر 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Slide2.JPG

گھیرابندی والےعلاقوں کی مؤثر حکمت عملی،جارح انداز میں ٹیسٹنگ اور کیئرطریقہ کار کے  جامع  معیار پر مبنی معیاری کلینکل مینجمنٹ پروٹوکولس کے کامیاب نفاذ کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ لگاتار ساتویں دن بلاروکاوٹ 30 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہوئےافراد کی اوسط تعداد میں لگاتار اضافہ دیکھا جارہاہے جو کہ اوسط شکل میں جولائی کے پہلے ہفتے  میں تقریباً 15 ہزار سے بڑھ کر آخری ہفتے میں تقریباً 35000 ہوگئی ہے۔

Slide3.JPG

پچھلے 24 گھنٹوں میں 32553 مریضوں کے ڈسچارج ہونے کے ساتھ ہی صحتیاب ہوئے مریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر 1020582 ہوگئی ہے۔ آج کووڈ-19 مریضوں کے درمیان صحتیابی کی شرح بڑھ کر 64.44 ہوگئی ہے۔ فی الحال کووڈ-19 سے صحتیاب ہوئے معاملوں اور فعال معاملوں کی تعداد کے درمیان کا فرق بڑھ کر492340 ہوچکا ہے۔ ان اعداد وشمار کے مطابق فعال معاملات کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے افراد کی تعداد 1.9 گنا زیادہ ہے۔ سبھی 528242 فعال معاملے طبی نگرانی میں ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں نےبلاروکاوٹ کلینکل مینجمنٹ کیلئے کفایتی ہاسپٹل بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کیلئے زمینی سطح پر متعدد اقدامات کئے ہیں اور اس کی کامیابی کو اسی بات سے دیکھا جاسکتا ہے کہ 16 ریاستوں/ مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں صحتیابی کی شرح قومی اوسط شرح سے زیادہ ہے۔

Slide5.JPG

سرکاری اور نجی سیکٹر کی مشترکہ کوششوں نے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ فوری جانچ نے کووڈ-19 مریضوں کی جلدی شناخت اور سنگین مریضوں کی شناخت کرنے کواہل بنایا ہے جس سے اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ روک تھام حکمت عملی کامقصد سنگین معاملوں اور زیادہ خطرات کی حامل آبادی والے علاقوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ مرض کی شروعاتی پہچان کرنے اوران کوآئیسولیٹ کرنے پر رہاہے۔ اس کے نتیجے میں اس بات کو یقینی بنایاجاسکا ہے کہ موجودہ وقت میں ہندوستان دنیاکے سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں سے ایک ہے۔  فی الحال جہاں عالمی اوسط اموات کی شرح 4فیصد ہے وہیں ہندوستان میں یہ 2.21 فیصد ہے جبکہ 24 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اوسط اموات کی شرح قومی اوسط سے بھی کم ہے۔ وہیں 8 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اوسط اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی  کم ہے۔

Slide10.JPG

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزری  کے بارے میں تمام مصدقہ ،مستند اور تازہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور @MoHFW_INDIA /

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4245



(Release ID: 1642498) Visitor Counter : 177