وزیراعظم کا دفتر
انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر (آئی ٹی ای آر) اسمبلی کے شروع ہونے کے موقع پر آئی ٹی ای آر میں ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے پیغام
Posted On:
29 JUL 2020 8:35PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر (آئی ٹی ای آر) تنظیم فرانس کے سینٹ پال لیز ڈیورینش میں 28 جولائی 2020 کو ایک تقریب کے ساتھ آئی ٹی ای آر ٹوکا ماک کی اسمبلی کے شروع ہونے کی تقریب منارہی ہے۔مدعو کئے گئے سبھی آئی ٹی ای آر کے ممبر ملکوں کے سربراہ ریموٹ موڈ یا ذاتی پیغام کے ذریعہ یا الیکٹرانیکلی طور پر اس میں شرکت کررہے ہیں۔صدر میخواں کی طرف سے اِس تقریب کی ورچوئلی میزبانی کی گئی۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی ٹی ای آر تنظیم کو اس کی سخت محنت اور کامیابی کے لئے اسے مبارکباد دی۔ سائنسدانوں اور انجینئروں کی عالمی شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے آئی ٹی ای آر کو ہندوستان کے پرانے اعتقاد واسو دیوا کوٹم بکم کی ایک مکمل مثال قرار دیا۔ یعنی پوری دنیا انسانیت کی بہتری کے لئے مل کر کام کررہی ہے اور ہندوستان اپنی خدمات اور تعاون کے اعتبار سے اپنے تعاون کی حصہ داری پر فخر محسوس کرتا ہے۔
اس موقع پر فرانس اور مناکو میں بھارت کے سفیر جناب جاوید اشرف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے ایک پیغام پیش کیا۔
اس پیغام کا مکمل متن اس لنک میں پڑھیں۔
http://dae.gov.in/writereaddata/iter2020_message_pm_india_shri_narendra_modi.pdf
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
29-07-2020
U-4229
(Release ID: 1642225)
Visitor Counter : 250
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam