وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بینکوں اور این بی ایف سی ایس کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 29 JUL 2020 10:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینکوں اور این بی ایف سی ایس کے فریقوں سے بات چیت کی اور مستقبل کے خاکے اور وژن پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں ترقی کو سہارا دینے کے لئے مالی اور بینکنگ نظام کے اہم رول پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں اس بات کا بھی ذکر کیاگیا کہ چھوٹے صنعت کاروں ایس ایچ جی اور کسانوں کو اس بات کے لئے تحریک دی جانی چاہئے کہ وہ اپنی قرض کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ادارہ جاتی قرض کا استعمال کریں۔  ہر بینک کو محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ایک مستحکم کریڈٹ نشوونما کو یقینی بنانے کے لئے اپنے طریقہ کار پر پھر سے نظر ڈالے۔ بینکوں کو چاہئے کہ وہ تمام تجاویز کو ایک ہی نظریے سے نہ دیکھے اور بینک کے قابل تجاویز کی نشاندہی کرے اور ان کی شناخت کرے اور اس بات کو  یقینی بنائے کہ وہ اپنی میرٹ پر فنڈنگ کے لئے رسائی حاصل کریں اور ماضی کے این پی اے کے نام پر نقصان نہ اٹھائیں۔

میٹنگ میں اس بات پر زور دیاگیا کہ حکومت بینکنگ نظام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ حکومت اسے تعاون دینے اور اس کی ترقی کے فروغ کے لئے کوئی بھی ضروری اقدام کرنے کے لئے تیار ہے۔

بینکوں کو سینٹرلائزڈ ڈاٹا پلیٹ فارم، ڈیجیٹل ڈاکیومنٹیشن اور انفارمیشن کے مشترکہ استعمال جیسی فن ٹیک اپنانی چاہئے، تاکہ کسٹمر کی ڈیجیٹل حصولی کی طرف پیش قدمی کی جاسکے۔ اس سے کریڈٹ پینٹریشن بڑھانے میں مدد ملے گی،گاہکوں کے لئے آسانی بڑھے گی، دھوکہ دہی کے معاملات کم ہوں گے اور بینکوں کے لئے کم لاگت میں مدد ملے گی۔

ہندوستان نے ایک زبردست کم لاگت والا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے، جس سے ہر ہندوستانی آسانی کے ساتھ کسی بھی سائز کا ڈیجیٹل لین دین کرسکے گا۔ بینکوں اور مالی اداروں کو اپنے کسٹمرس میں روپے اور یوپی آئی کے استعمال کو سرگرمی سے فروغ دینا چاہئے۔

بینکوں اور این بی ایف سی کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے دوران بہت سی اسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی غور وخوض کیاگیا۔ ان اسکیموں میں ایم ایس ایم ای کے لئے ہنگامی کریڈٹ لائن ، اضافی کے سی سی کارڈس، این بی ایف سی اور ایم ایف آئی کے لئے لکویڈیٹی ونڈو شامل ہیں۔ اس بات کو بھی نوٹس میں لایاگیا کہ بیشتر اسکیموں میں خاطر خواہ پیش رفت کی گئی ہے۔ بینکوں کو خواہشمند مستفدین کے ساتھ سرگرم طو رپر مصروف رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں سرگرم طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بحران کی اس مدت کے دوران بروقت ان تک کریڈٹ سپورٹ پہنچ سکے۔

.........................

  م ن، ح ا، ع ر

29-07-2020

U-4230



(Release ID: 1642224) Visitor Counter : 204