وزارت دفاع

رافیل جنگی طیاروں نے فرانس سے ہندستان کے لئے آج پرواز کی

Posted On: 27 JUL 2020 3:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27جولائی 2020/ (ہندستانی فضائیہ) رافیل جنگی طیاروں نے آج صبح فرانس کے  میریگنیک  واقع دا سالٹ ایوی ایشن فیسلٹی سے  ہندستان کے لئے پرواز بھری۔ ان پانچ طیاروں میں تین سنگل  سیٹر (ایک سیٹ)  طیارے اور دو ٹوئن یعنی  دو سیٹوں والے طیارے شامل ہیں۔

ا ن طیاروں کو ہندستان میں دو مراحل میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان طیاروں کو وہاں سے لانے کی ذمہ داری ہندستانی فضائیہ   کے پائلٹوں کو دی گئی ہے۔ جنہوں نے ان طیاروں کو اڑانے کی وسیع  پیمانے پر تربیت حاصل کی ہے۔ وہاں سے آمد کے پہلے مرحلے کے دوران ہوا سے ہوا میں  ایندھن بھرنے کا کام بھی  پائلٹ کریں گے۔ فرانسیسی فضائیہ  کے ذریعہ   دستیاب  کرائے گئے خصوصی ٹینکر کی مدد سے یہ کام کامیابی کے ساتھ کیا جائے گا۔

 ان طیاروں کے 29 جولائی 2020 کو انبالا  میں واقع  ایئر فورس  اسٹیشن پہنچے کا امکان ہے۔ حالانکہ ان طیاروں کی آمد کے دوران  موسم کو بھی دھیان میں رکھنا ہوگا۔  نمبر 17 اسکواڈرن گولڈن ایروز کو رافیل طیاروں سے لیس اس فوجی بیس پر تیار کیا جارہا ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4171



(Release ID: 1641590) Visitor Counter : 223