صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ایک ہی دن میں کووڈ ۔19کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی  اب تک کی سب سے زیادہ تعداد


 36000سے زیادہ مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی

زیرعلاج کووڈ مریضوں کے  صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ سے زیادہ

صحتیابی کی شرح  آج نئی اونچائی تقریبا 64فیصد پرپہنچی 

Posted On: 26 JUL 2020 2:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26جولائی  : کل ، ایک ہی دن میں کووڈ ۔19کے 36145مریض صحت یاب ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ پچھلے 24گھنٹے میں ان مریضوں کا علاج کرنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد8لاکھ 85ہزار 576ہوگئی ۔ صحتیابی کی شرح نے اس اونچائی کو بھی چھواہے کہ یہ 64فیصد ہوگئی ۔ آج یہ 63.92فیصد تھی ۔ جس کا مطلب ہے کہ مزید مریض صحتیاب ہورہے ہیں لہذاکووڈ۔ 19کے صحتیاب مریضوں اور زیرعلاج مریضوں کے درمیان فرق میں لگاتارفرق میں اضافہ ہورہاہے ۔یہ فرق 4لاکھ سے تجاوز کرچکاہے جو فی الحال 4لاکھ 17ہزار 694ہے۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد زیرعلاج مریضوں کی تعداد ( 4لاکھ 67ہزار 882) کے مقابلے 1.89گنازیادہ ہے ۔

مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کو مشورہ دیاہے کہ وہ جانچ مریضوں کو تلاش کرنے اوران کا علاج کرنے کی حکمت عملی پرموثر طریقے سے عمل درآمدجاری رکھیں ۔ پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ ایک ہی دن میں ریکارڈ  4لاکھ 40ہزارسے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ۔پچھلے 24گھنٹے میں 4لاکھ 42ہزار623نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے ساتھ فی 10لاکھ نمونوں کی تعداد بڑھ کر 11ہزار 805ہوگئی اورمجموعی طورپر جانچ کی تعدا د ایک کروڑ62لاکھ 91ہزار 331ہوگئی ۔ پہلی بارایسابھی ہے کہ سرکاری لیبوریٹریز میں 3لاکھ 62ہزار 153نمونوں کی جانچ کا نیا ریکارڈ قائم کیاہے ۔ پرائیویٹ لیبوریٹریز میں ایک ہی دن میں 79ہزار 878نمونوں کی جانچ کرکے نئی اونچائی کو چھوا ہے ۔

سرکاری اورپرائیویٹ شعبے کی کوششوں سے جانچ کے کام میں اوراستپال کے بنیادی ڈھانچے میں زبردست اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے مریضوں کی جلد شناخت اور ان کا علاج ہوسکاہے جس کی وجہ سے شرح اموات میں کافی کمی آئی ہے ، نتیجے کے طورپرشرح اموات میں لگاتارکمی آرہی ہے اور فی الحال یہ 2.31فیصد ہے ۔ بھارت میں دنیا کی سب سے کم شرح اموات ہے ۔

کووڈ۔19سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنماخطوط اور مشوروں کے بارے میں صحیح اورتازہ جانکاری کے لئے اس ویب سائٹ پر لاگ آن کرتے رہیں https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

technicalquery.covid19[at]gov[dot]in              کووڈ ۔19سے متعلق تکنیکی سوالات اس ای ۔میل پربھیجے جاسکتے ہیں                  

    ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndia  Seva .   اوردیگرسوال  اس ای میل پربھیجے جاسکتے ہیں

کووڈ -19سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے برائے مہربانی صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر 23978046 91۔یا 1075( ٹول فری ) کا استعمال کریں ۔ کووڈ ۔19کے بارے میں ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست اس ویب سائٹ پربھی دستیاب ہے : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf.

 

***************

( م ن  ۔ا س ۔  ع آ)

(07.202027.)

U-416


(Release ID: 1641483) Visitor Counter : 222