وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کرگل وجئے دیوس کی اکیسویں سالگرہ پر قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
26 JUL 2020 3:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 جولائی، 2020:
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں قومی جنگی یادگار پر دفاع کے وزیر مملکت جناب شریپد نائک، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور فوجی اُمور کے محکمے کے سکریٹری جنرل بپن راوت، برّی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ اور فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا کے ساتھ ‘آپریشن وجئے’ میں ہندوستان کی فتح کی اکیسویں سالگرہ پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ‘آپریشن وجئے’ کو کرگل تنازعہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ 26جولائی 1999 کو کرگل میں ہندوستانی مسلح افواج کی فتح ایک مضبوط سیاسی، فوجی اور سفارتی کارروائیوں کی داستان ہے۔ ملک اس دن کو فخر، عزت اور تحریک کے ساتھ منارہا ہے۔
وزیر دفاع نے قومی جنگی یادگار پر وِزٹرس بک میں ایک پیغام لکھا۔ ‘‘کرگل وجئے دیوس کے موقع پر آج میں ہندوستانی مسلح افواج کے اُن بہادر فوجیوں کو اپنا خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمنوں سے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنے جانوں کی قربانی دی، ملک ہمیشہ اپنے جانبازوں کے عزم ،حوصلہ، بہادری ، صبر اور عہد کو یاد رکھے گا اور ان کی عظیم قربانی سے تحریک لیتے ہوئے آگے بڑھے گا’’۔
انہوں نے کہا کہ کرگل وجئے دیوس محض ایک دن نہیں ہے بلکہ اس ملک کے فوجیوں کی ہمت،حوصلہ اور بہادری کاجشن ہے۔
ہندوستانی فوج کے بہادر سپاہیوں نے ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے ناقابل تسخیر روکاوٹوں، دشوار گزار علاقوں، خراب موسم اور اونچائی پر موجود دشمنوں پر فتح حاصل کی تھی۔ آج اس اہم موقع پر قابل فخر قوم ملک بھر میں مختلف تقاریب کے ذریعے شہداء کی یاد میں اس جیت کا جشن منا رہی ہے۔
اس موقع پر دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمار اور وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ سول اور فوجی افسران بھی موجود تھے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:4163
(Release ID: 1641436)
Visitor Counter : 198