وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے پی ایم-سوندھی اسکیم کے نفاذ کاجائزہ لیا


اسکیم میں مکمل طور سے ڈیجیٹل لین دین کرنے والے خوانچہ فروشوں (اسٹریٹ وینڈرس) کو ترغیبات ملنی چاہئے:وزیراعظم

اسکیم کو صرف قرض دینے کیلئے نہیں بلکہ خوانچہ فروشوں کی جامع ترقی اور اقتصادی فروغ کے تناظر میں دیکھا جاناچاہئے:وزیراعظم

Posted On: 25 JUL 2020 6:10PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہاؤسنگ اور شہری اُمور کی وزارت کی پی ایم-سوندھی اسکیم  کے نفاذ کاجائزہ لیا۔

اس میں مطلع کیا گیا کہ اسکیم کے لئے 2.6 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ 64 ہزار سے زائددرخواستوں کو منظوری مل چکی ہے اور5500 سے زائد درخواستوں کو ادائیگی کردی گئی ہے۔ انہوں نے شفافیت، جوابدہی اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے اسکیم کے نفاذ کیلئے ایک  ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے توسط سے شروع سے آخر تک آئی ٹی حل کے استعمال پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

غور طلب ہے کہ اسکیم کے بلاروکاوٹ نفاذ کیلئے ہاؤسنگ اور شہری اُمور کی وزارت موبائل ایپلی کیشن سمیت ایک مکمل آئی ٹی حل پرکام کررہی ہے۔ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ اسکیم میں خوانچہ فروشوں (اسٹریٹ وینڈرس) کے ذریعے شروع سے آخر تک (مکمل طور سے) ڈیجیٹل لین دین کا استعمال کرنے والوں کو ترغیبات ملنی چاہئے۔ اس کے دائرے میں کچے مال کی خرید سے لیکر فروخت کی آمدنی تک ان کا پوراکاروبار ہونا چاہئے۔ اس مقصد کیلئے مناسب ترغیبات اورتربیت فراہم کی جانی چاہئے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے استعمال سے اسٹریٹ وینڈرکا کریڈٹ پروفائل بننے میں بھی مدد ملے گی،جس سے ان کیلئے مستقبل کی مالی ضرورتوں کو پورا کرنا آسان ہوجائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسکیم کوصرف خوانچہ فروشوں کو قرض دینے کے تناظر میں نہیں دیکھاجانا چاہئے بلکہ اسے ان کی جامع ترقی اور اقتصادی فروغ کے طور پر بھی دیکھا جاناچاہئے۔ اس سمت میں ایک قدم سے ان کی مکمل سماجی، اقتصادی تفصیلات حاصل ہو جائے گی، جس سے ضروری پالیسی اقدامات کرنا آسان ہوجائیگا، حقدار لوگوں کو مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ذریعے بھی اس ڈیٹاکااستعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس  میں پی ایم اے وائی-یو کے تحت ہاؤسنگ ، اُجّولا کے تحت رسوئی گیس، سوبھاگیہ کے تحت بجلی، آیوشمان بھارت کے تحت صحت، ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کے تحت  ہنرمندی، جن دھن کے تحت کھاتہ وغیرہ شامل ہیں۔

پس منظر

حکومت ہند نے کاروبار شروع کرنے کیلئے تقریباً 50 لاکھ اسٹریٹ وینڈرس کو ایک سال کی مدت کیلئے 10 ہزار روپئے  تک کا بلاضمانت مفت ورکنگ سرمایہ قرض دستیاب کرانے والی  پی ایم سوندھی اسکیم کا آغاز کیاہے۔ اچھی ادائیگی  کے سلوک اور ڈیجیٹل لین دین کو بڑھاوا دینے کیلئے بالترتیب سود سبسیڈی (7فیصدفی برس) اورکیش بیک (1200 روپئے تک سالانہ) کے طور ترغیبات دی جارہی ہے۔ 24فیصد سالانہ سود پر 10 ہزار روپئے کے قرض کیلئے سود پر سبسیڈی  مؤثر طور سے کُل سود کی 30فیصد ہوتی ہے۔

اس لئے مؤثر انداز میں وینڈر کو کسی قسم کا سود نہیں ادا کرنا ہوتا ہے، اس کے بجائے وقت سے ادائیگی اور سبھی وصولی اور ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل لین دین کا استعمال کرنےکی صورت میں اسے قرض پر سبسیڈی ملتی ہے۔ یہ اسکیم جلدی یا وقت سے ادائیگی پر آگے اور بڑھا کر قرض دیے جانے پر زور دیتی ہے۔ اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کےآئی ٹی پلیٹ فارم ‘پی ایم سوندھی’ کے ذریعے 2 جولائی 2020 سے قرض دینے کی شروعات ہوگئی ہے۔ ایس آئی ڈی بی آئی اس اسکیم کیلئے تنفیذی ایجنسی ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4154



(Release ID: 1641311) Visitor Counter : 136