کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت - برطانیہ  نے ایک آزاد تجارتی معاہدے کے لئے مشترکہ عہد  اور اُس کے لئے  مرحلہ وار اَرلی  ہارویسٹ سمجھوتوں  کے بارے میں عہد  کا اعادہ کیا

Posted On: 25 JUL 2020 9:54AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جولائی  / بھارت اور برطانیہ نے  24 جولائی ، 2020 ء کو  ورچوول طور  پر  مشترکہ اقتصادی  و تجارتی کمیٹی   کی میٹنگ  منعقد کی ۔ اس کی مشترکہ صدارت کامرس اور صنعت کے وزیر  جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کے  بین الاقوامی تجارت کی وزیر محترمہ ایلیزا بیتھ ٹرس  نے کی ۔ کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری  اور اُن کے برطانیہ کے ہم منصب  اور بین الاقوامی تجارت کے وزیر جناب  رانل جیا وردھنے  نے  میٹنگ میں  تعاون کیا ۔

          مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور محترمہ ٹرس  نے آزاد تجارتی معاہدے کے لئے مشترکہ عہد کا اعادہ کیا اور  اُس کے لئے  مرحلہ وار اَرلی ہارویسٹ سمجھوتوں پر زور دیا ۔ وزیر مملکت جناب پوری اور  برطانوی وزیر  جیا وردھنے  مذاکرات میں تیزی لانے کے لئے ماہانہ میٹنگیں کریں گے ۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ   مرکزی وزیر پیوش گوئل اور  برطانوی  ایس او ایس  محترمہ ٹرس  کی قیادت میں ایک میٹنگ  خزاں ، 2020 ء میں  نئی دلّی میں منعقد ہو گی تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔  لائف سائنس اور صحت  ، آئی سی ٹی ، خوراک اور مشروبات  پر مشترکہ ورکنگ  گروپوں نے ، جو پچھلے جے ای ٹی سی او کے دوران قائم کئے گئے تھے ، وزیروں کو اپنی  سفارشات پیش کیں ۔ 

          با ضابطہ بات چیت کے بعد  کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت  جناب ہردیپ سنگھ پوری  ، برطانیہ  کے بین الاقوامی تجارت  کے وزیر  جناب رانل جیا وردھنے اور برطانیہ کے  سرمایہ کاری کے وزیر جناب گیری  گرمسٹون  کی قیادت میں ایک مکمل اجلاس  منعقد ہوا  ، جس میں انہوں نے کاروباری لیڈروں کے ساتھ گفتگو کی ۔  ان میں سی آئی آئی کے ڈی جی جناب چندر جیت بنرجی  اور  بھارت  برطانیہ سی ای او فورم  کے شریک چیئرمین جناب  اَلے پیرامل شامل تھے  ۔

          دونوں فریقوں نے  کھلے ذہن سے بات چیت کی اور  بھارت اور برطانیہ کے درمیان  قدیم تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بحال کرنے  اور اُن میں نئی جان ڈالنے کے لئے اپنے عہد کا اعادہ کیا ۔ دونوں فریقوں نے  صحت کے سیکٹر  ، خاص طور پر  کووڈ – 19 عالمی وباء کے پیشِ نظر صحت کے سیکٹر میں  تعاون کرنے کا بھی عہد کیا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-07-2020)

U. No.  4149

 


(Release ID: 1641225) Visitor Counter : 189