سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے کی  مائی لیب کے ذریعے  ٹسٹ کٹ  کی تیاری میں اضافے  کے لئے امداد

Posted On: 25 JUL 2020 12:00PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جولائی  / پونے میں قائم  مائی لیب  ڈسکوری سولوشنس نے  بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے  ( ڈی بی ٹی ) کی بایو ٹیکنا لوجی انڈسٹری ریسرچ  اسسٹنس کونسل  (بی آئی آر اے سی ) کے  قومی بایو  فارما  مشن  کے تحت  امدادی فنڈ  کے ذریعے کووڈ – 19 پیتھو  ڈیٹکٹ ٹسٹنگ کٹ  کی تیاری میں اضافہ  کر دیا ہے ۔

          مائی لیب ڈسکوری سولوشنس کے ایم ڈی ہسمُکھ راوَل نے کہا کہ  ایسے میں ، جب کہ  ہم پر کسی نے  یقین نہیں کیا ، ہم  بایو ٹیکنا لوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل  ( بی آئی آر اے سی ) کے ذریعے ہمارا  ہاتھ تھامے جانے کے لئے بہت شکر گزار ہیں ۔  اس فنڈ کے ساتھ ہم یقینی طور پر  اپنی پیداوار کے عمل کو تیز  تر  کر سکیں گے ۔

          ڈی بی ٹی کی سکریٹری اور بی آئی آر اے سی کی چیئرپرسن ڈاکٹر رینو سوروپ نے کہا ہےکہ  موجودہ وباء  کے خلاف ہماری لڑائی میں معیاری  آر ٹی – پی سی آر ٹسٹ کٹس کی سپلائی کو   پورے ملک میں  ٹسٹ کرنے کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لئے سب سے  اہم ضرورت  سمجھا جاتا ہے ۔  اس لئے  مائی لیب کی  پیتھو ڈیٹکٹ  کٹوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے ڈی بی ٹی نے شروع میں ہی اقدامات  کئے ہیں ۔  مائی لیب  کے ذریعے ٹسٹ کٹوں کی تیز تر تیاری  ہمارے معزز  وزیر اعظم کے آتم نربھر  بھارت کے ویژن  کے خطوط پر  مبنی ہے ۔ 

          سر دست مائی لیب کی  ٹسٹ کٹ کی تیاری کی صلاحیت 200000 آر ٹی – پی سی آر اور 50000 آر این اے ٹسٹ ہے ۔ مائی لیب نے سی ڈی ایس سی او / انڈیا – ایف ڈی اے اور این اے ٹی ، ایچ آئی وی ، ایچ بی وی ، ایچ سی وی اور نوویل کورونا وائرس 2019  - این    سی او وی / ایس اے آر ایس  - سی او وی – 2 کی تیاری کے لئے  آئی سی ایم آر سے اجازت حاصل کر رکھی ہے ۔

          کمپنی نے حال ہی میں  ایک مولیکیولر لیباریٹری مشین   ، کمپیکٹ ایکس ایل  لانچ کی ہے ، جو  مختلف قسم کے ریجنٹس  تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی مشین میں کئی طرح کے  مولیکیولر ٹسٹ کر سکتی ہے ۔  یہ مشین  دیہی بھارت میں  مولیکیولر تشخیص کی لیب  قائم کرنے میں مدد کرے گی  کیونکہ اس  کے لئے بنیادی ڈھانچے کی وسیع  لاگت   ، کیپکیس اور اوپیکس لاگتیں  کم کرنے میں مدد ملے گی  کیونکہ اس میں بہت کم  ملازمین بڑی تعداد میں ٹسٹ کر سکتے ہیں ۔

ڈی بی ٹی کے بارے میں

          سائنس اور ٹیکنا لوجی کی وزارت کے تحت بایو ٹیکنا لوجی کا محکمہ ( ڈی بی ٹی )  بھارت میں  بایو ٹیکنا لوجی کے فروغ میں تیزی لانے کے علاوہ  زراعت  ، حفظانِ صحت   ، جانوروں کی سائنس ، ماحولیات اور صنعت میں بایو ٹیکنا لوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے ۔

بی آئی  آر اے سی کے بارے میں

          بایو ٹیکنا لوجی  صنعتی تحقیق میں امداد کی کونسل  ( بی آئی آر اے سی ) حکومتِ ہند کے بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے  کے ذریعے  قائم کردہ سرکاری سیکٹر  کی ایک غیر  منافع  والی   کمپنی ہے  اور یہ بایو ٹیک  انٹرپرائز کو    ایک بڑی ایجنسی کے طور پر  کام کرنے میں مدد دیتی ہے اور   قومی اہمیت کی حامل  تحقیق اور اختراعات  وغیرہ کے کام انجام دیتی ہے ۔

قومی بایو فارما مشن کے بارے میں

          حکو متِ ہند کے بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی بی ٹی ) کے صنعت – تعلیمی مشترکہ مشن    کا مقصد بایو فارما سیوٹیکل   کی دریافت   کے لئے تحقیق اور جلد تیاری   میں اضافہ کرنا  ہے ، جس کے لئے  کابینہ نے  کل  250 ملین امریکی ڈالر   کی لاگت  کی منظوری دی ہے اور جس میں 50 فی صد تعاون عالمی بینک کے ذریعے کیا گیا ہے  ، بایو ٹیکنا لوجی ریسرچ اسسٹنس کونسل ( بی آئی آر اے سی ) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ یہ پروگرام  بھارت کی آبادی  کے صحت معیارات کو بہتر بنانے کے مقصد سے  ملک کے لئے  قابلِ برداشت مصنوعات  کی ترسیل ہے ۔  اس کے تحت  ملک میں طبی تجربوں کی صلاحیت  کو مستحکم کرنے  اور ٹیکنا لوجی منتقلی  کی صلاحیت  میں اضافہ کرنے سمیت  ویکسین  ، طبی آلات  ، تشخیصی آلات اور بایو تھیراپی جیسی سہولیات   بہت اہم ہیں ۔

 مزید معلومات کے لئے  ڈی بی ٹی / بی آئی آر اے سی کے مواصلاتی سیل سے رابطہ کریں :

@DBTIndia@BIRAC_2012

www.dbtindia.gov.inwww.birac.nic.in

www.birac.nic.in

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-07-2020)

U. No.  4147

 



(Release ID: 1641221) Visitor Counter : 193