صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
لگاتار تیسرے روز ایک ہی دن میں شفایاب ہونے والے کی سب سے زیادہ تعداد ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 34602 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی گئی
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہوئی
کووڈ مریضوں کی شرح اموات 2.38 فیصد ہوئی اور اس میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے
Posted On:
24 JUL 2020 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 جولائی 2020، کووڈ۔ 19 مریضوں کے ایک ہی دن میں شفایاب ہونے کی سب سے زیادہ تعداد کو رجحان مسلسل جاری ہے۔ لگاتار تیسرے دن گزشتہ 24 گھنٹوں میں شفایاب ہونے والوں کی سب سےز یادہ تعداد درج کی گئی ہے جو کہ 34602 ہے۔اس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یہ 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وقت یہ تعداد 817208 ہے۔ اس سے کووڈ ۔ 19 مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 63.45 فیصد ہوگئی ہے۔
صحت یاب ہونے والوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سرگرم معاملوں ( آج 440135) سے 377073 زیادہ ہوگئی ہے۔اس فرق سے مسلسل اوپر بڑھتے ہوئے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔
ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام خطے کی کوششوں کو مرکز ی ماہرین کی ٹیموں کا تعاون حاصل ہوا ہے جو کہ زیادہ کیس والے علاقوں میں اور ریاست اور ضلعی افسروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی حکومت کی اسٹریٹجک بات چیت کے نتیجے میں بھیجی گئی ہیں۔ ہیلتھ ورکرز کی پر لگن کوششوں کے نتیجے میں صحت یابی کی شرح میں بہتری آئی ہے اور کووڈ مریضوں کی اموات میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ اس وقت اموات کی شرح 2.38 فیصد ہے۔
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ، مرکزی حکومت کی رہنمائی میں ریاستی / مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتوں کے ذریعہ کووڈ۔ 19 پر قابو پانے کے لئے غور و خوض کے بعد تیار کی گئی اور عمل میں لائی گئی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت بنیادی طور پر سرگرمی کے ساتھ جانچ اور گھر گھر کے سروے کے ذریعہ مریض کا جلد پتہ لگانے ، اس کے رابطوں کو پتہ لگانے اور زیادہ خطرے والے زمروں نے معاملے کی سرگرمی سے کھوج کے لئے ایس اے آر آئی/ آئی ایل آئی معاملوں کی نگرانی پر توجہ مرکو ز کی جاتی ہے۔اس کے بعد موثر کنٹینمنٹ کے منصوبوں اور تین سطحی صحت کے بنیادی ڈھانچے اور معیاری کیئر پروٹوکول پر اچھی طرح عمل کرتے ہوئے موثر کلینیکل بندوبست پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس سے اسپتالوں اور گھروں پر آئسولیش کےذریعہ موثر علاج میں بہت مدد ملی ہے، جس نے اس بات کو یقینی بنایا ہےکہ اسپتالوں میں سنگین مریضوں کے لئے گنجائش رہے۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . پر بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4124
(Release ID: 1641008)
Visitor Counter : 158
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam