وزیراعظم کا دفتر

انڈیا آئیڈیاز سمٹ 2020 میں وزیراعظم کا خطاب

Posted On: 22 JUL 2020 9:27PM by PIB Delhi

نمستے!

بزنس لیڈروں،

معزز مہمانوں،

میں یو ایس انڈیا بزنس کونسل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ‘انڈیا آئیڈیاز سمٹ’ سے خطاب کرنے کے لئے مجھے مدعو کیا۔ میں  یو ایس آئی بی سی کو  اس سال  اس کی 45 ویں  سالگرہ  کے لئے بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ گزشتہ دہائیوں میں  یو ایس آئی بی سی نے ہندوستانی اور امریکی کاروبار کو  قریب لانے کا کام  کیا ہے۔ یو ایس آئی بی سی کی  اس سال کی آئیڈیاز سمٹ  کاعنوان  ‘ایک بہتر مستقبل کی تعمیر’ بھی بہت بہت موزوں  ہے۔

دوستو،

اس بات پر ہم سبھی اتفاق کریں گے کہ دنیا کو ایک بہتر مستقبل کی ضرورت ہے اور  ہم سبھی کو  اجتماعی طور پر مستقبل کی تشکیل کرنی ہوگی۔ میرا پختہ یقین ہے کہ  مستقبل کے بارے میں ہمارا نظریہ  بنیادی طور پر  مزید انسان مرکوز ہونا چاہئے۔ ہمیں اپنے ترقی کےایجنڈے  میں  غریبوں اور کمزوروں  کو مرکز  میں رکھنا چاہیے۔ ‘زندگی گزارنے کی آسانی’  اتنی ہی اہم ہے جتنی کے ‘کاروبار کی آسانی’۔

دوستو،

 حال ہی کے تجربے سے ہم نے سیکھا ہے کہ  عالمی معیشت ،  صلاحیت اور زیادہ سے زیادہ استعمال  پر بہت  مرکوز رہی ہے ۔ صلاحیت تو اچھی چیز ہے لیکن اس سلسلے میں ہم  اتنی ہی اہم ایک دوسری چیز پر توجہ دینا بھول جاتے ہیں ، وہ ہے  باہری صدموں کے  خلاف لچیلا پن۔یہ بات  عالمی وبا  نے ہمیں یاد دلائی کہ لچیلا پن کتنا اہم ہے۔

دوستو،

عالمی اقتصادی لچیلا پن مضبوط گھریلو اقتصادی صلاحیتوں کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے اس کا مطلب  مینوفیکچرنگ،  مالیاتی نظام کی صحت کی بحالی اور بین الاقوامی تجارت کے تنوع کے لئے   بہتر گھریلو صلاحیت  سےہے۔

دوستو،

ہندوستان ‘آتم نربھر بھارت’ کی اپیل کے ذریعہ ایک خوشحال اور لچیلی دنیا کے لئے تعاون کررہا ہے اور اس کے لئے ہمیں آپ کی شراکت داری  کا انتظار ہے۔

دوستو،

آج ہندوستان کے بارے میں  دنیا پرامید ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ  ہندوستان نے  کھلے پن  ،مواقع اور متبادلوں کا ایک جامع مجموعہ پیش کیا ہے۔ میں اس کی وضاحت کروں گا، ہندوستان عوام اور حکمرانی کے معاملے میں  کھلے پن کا مظہر ہے۔ کھلے ذہنوں سے ہی کھلے بازار تیار ہوتے ہیں۔ کھلے بازاروں سے زیادہ خوشحالی آتی ہے۔ یہ وہ اصول ہیں جن پر بھارت اور امریکہ  دونوں کا اتفاق ہے۔

دوستو،

گزشتہ 6 برسوں کے دوران ہم نے  اپنی معیشت کو  مزید کھلا اور مائل بہ اصلاح بنانے کے لئے بہت سی کوششیں کی ہیں۔ اصلاحات نے  مسابقت کی صلاحیت میں اضافے، شفافیت میں اضافے،  ڈیجیٹائزیشن میں توسیع، انوویشن کے فروغ  اور مزید پالیسی استحکام کو یقینی بنایا ہے۔

دوستو،

بھارت مواقع کی ایک سرزمین کے طور پر ابھر رہا ہے۔ میں آپ کو ٹیکس سیکٹر   کی ایک مثال دیتا ہوں۔ حال ہی میں  بھارت میں ایک دلچسپ رپورٹ سامنےآئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار  ایسا ہوا ہے کہ  دیہی انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد  شہری انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ ذرا تصور کیجئے! اس وقت ہندوستان میں  تقریباً آدھا بلین سرگرم انٹرنیٹ استعمال کرنے والے  موجود  ہیں۔ آدھا بلین کنکٹیڈ لوگ۔ کیا یہ تعداد آپ کو بہت بڑی لگتی ہے؟ اپنی سانس روک لیجئے کیونکہ  آدھا بلین مزید لوگ ہیں جو کنکٹ ہورہے ہیں۔ ٹکنالوجی کے مواقع میں  فائیو جی کی جدید ٹکنالوجی  بگ ڈاٹا اینالیٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ، بلاک چین اور انٹرنیٹ آف تھنگس کے مواقع بھی شامل ہیں۔

دوستو،

بھارت میں سرمایہ کاری کے  متبادل بہت وسیع ہیں۔بھارت آپ کو  اپنے کسانوں کی سخت محنت میں سرمایہ کاری  کے لئے مدعو کرتا ہے۔ بھارت نے حال ہی میں زرعی شعبے میں تاریخی اصلاحات کی ہیں۔ یہاں پر  زرعی مادخل اور مشینری، زرعی سپلائی چین بندوبست، کھانے کے تیار آئٹمس، ماہی گیری اور آرگینک پیداوار میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ بھارت کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے 2025 تک  آدھا ٹریلین ڈالر  سے زیادہ مالیت کا   ہوجانے کی توقع ہے۔ آمدنی کے مزید ذرائع پیدا کرنے کےلئے  بھارت کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

 بھارت آپ کو ہیلتھ کیئر میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتا ہے۔ بھارت میں ہیلتھ کیئر سیکٹر  ہر سال  22 فیصدی سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ہماری کمپنیاں بھی میڈیکل ٹکنالوجی ، ٹیلی میڈیسن  کی پیداوار اور  ڈائگنوسٹکس میں ترقی کررہی ہیں۔ بھارت اور امریکہ  فارما سیکٹر میں  پہلے ہی ایک زبردست شراکت داری  قائم کرچکے ہیں۔ اس پیمانے اور رفتار کو حاصل کرنے کے لئے  بھارت کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں  اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا اب بہترین وقت ہے!

بھارت  آپ کو توانائی میں سرمایہ کاری کے لئے  مدعو کرتا ہے۔بھارت چونکہ  ایک گیس پر مبنی معیشت کے طور پر ترقی کررہا ہے۔ اس لئے  امریکی کمپنیوں کےلئے یہاں سرمایہ کاری کے لئے بڑے مواقع ہوں گے۔ صاف ستھری توانائی کے شعبے میں بھی یہاں بڑے مواقع ہیں۔اپنی سرمایہ کاری کے لئے  زیادہ بجلی پیدا کرنے کے واسطے بھارت بجلی کے شعبے میں داخل ہونے کا یہ بہترین وقت  ہے۔

بھارت آپ کو بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتا ہے۔ ہمارے ملک میں اس وقت  ہماری تاریخ کی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی سب سے بڑی مہم چلائی جارہی ہے۔ آیئے  ہمارے ملک میں لاکھوں کے لئے مکانات تیار کرنے یا سڑکیں ، شاہراہیں اور بندرگاہ تیار کرنے میں ایک پارٹنر بنیں۔

شہری ہوا بازی بھی  ایک ایسا شعبہ ہے  جس میں ترقی کے بہت امکانات ہیں۔  آئندہ 8 برسوں میں  ہوائی مسافروں کی تعداد  دوگنی سے بھی زیادہ ہوجانے کی توقع ہے۔ آنے والی دہائی میں  ہندوستان کی بڑی  پرائیویٹ ایئر لائنس کا  ایک ہزار سے زیادہ نئے طیارے شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔بھارت میں مینوفیکچرنگ  سہولیات قائم کرنے کے خواہش مند کسی بھی سرمایہ کار کے لئے  یہ ایک بڑا موقع ہے جو کہ  علاقائی بازوں میں سپلائی کرنے کے لئے ایک بنیاد بن سکتا ہے۔رکھ رکھاؤ، مرمت اور آپریشنوں کی سہولتیں  قائم کرنے کے معاملے میں بھی یہی بات صادق آتی ہے۔ اپنے ہوا بازی کے نشانوں کو پرواز دینے کے لئے  بھارتی ہوا بازی کے شعبے میں  سرمایہ کاری کا یہ بہترین وقت ہے۔

بھارت آپ کو دفاع اورخلا میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتا ہے۔ ہم   دفاعی شعبے میں  سرمایہ کاری کے لئے  ایف ڈی آئی کی زیادہ سے زیادہ حد کو بڑھاکر  74 فیصد کررہے ہیں۔ بھارت نے  دفاعی آلات اور پلیٹ فارم  کے پروڈکشن کی  حوصلہ افزائی کے لئے دو  دفاعی کوریڈور قائم کئے ہیں۔ ہم  پرائیویٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے  خصوصی محرک  پیش کرتے  ہیں۔ چند ہفتوں قبل   خلا کے شعبے میں ہم  نے معرکتہ آرا اصلاحات کو منظوری دی ہے۔ آیئے ان ابھرتے ہوئے شعبوں کا حصہ بنئے۔

بھارت  آپ کو مالیات اور بیمہ کے شعبے  میں سرمایہ کاری کےلئے مدعو کرتا ہے۔ بھارت نے بیمہ میں سرمایہ کاری کے لئے  ایف ڈی آئی کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھاکر  اب  49 فیصد کردی ہے۔ اب انشورنس انٹڑ میڈیاریز میں سرمایہ کاری کے لئے  100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔بھارت میں بیمہ کا بازار  12 فیصد سے بھی زیادہ کی شرح سے ترقی کررہا ہے اور 2025 تک اس کے 250 بلین ڈالر کا ہوجانے کی توقع ہے۔ صحت  کے بیمہ کی ہماری  اسکیم آیوشمان بھارت کی کامیابی کے ساتھ  ہماری فصل بیمہ اسکیم،  پی ایم فصل بیمہ یوجنا  اور جن سرکشا یا  سوشل سکیورٹی کی اسکیموں سے  حکومت نے  بیمہ پروڈکٹس کے فوری  طور پر اختیار اور تسلیم کئے جانے کے لئے بنیاد تیار کی ہے۔صحت، زراعت، کاروبار اور  زندگی کےبیمے میں  بیمہ کور میں اضافے کے لئے  بڑے پیمانے پر ایسے مواقع موجود ہیں جن کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔طویل مدتی اور  ایشیورڈ  آمدنی کے لئے  بھارتی بیمے کا شعبہ  اس وقت سرمایہ کاری کا ایک بہترین متبادل ہے۔

میں نے آپ کے سامنے چند متبادل پیش کئے ہیں  اور وہ بھی بغیر کسی کنسلٹینسی فیس کے۔

دوستو،

جب بازار کھلے ہوں، جب مواقع بہت زیادہ ہوں، کئی متبادل ہوں تو  کیا  پرامید ہونے کا جذبہ پیچھے رہ سکتا ہے۔ جب بھارت کلیدی  کاروباری درجہ بندی میں اوپر اٹھتا ہے  تو آپ اس پرامید ہونے کے جذبے کو دیکھ سکتے ہیں۔ خصوصی طور پر  عالمی بینک کے ذریعہ  کاروبار کرنے کی آسانی کی درجہ بندی دیکھیں۔

سرمایہ کاری اعتماد کا بہترین  اظہار ہوتا ہے۔  ہر سال  ہم ایف ڈی آئی میں ریکارڈ اونچائیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ ہر سال پچھلے سال کے مقابلے میں  سرمایہ کاری کے معاملے کافی اوپر اٹھا ہے۔ بھارت میں ایف ڈی آئی کی آمد  20۔2019 میں 74 بلین ڈالر تھی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ 20 فیصد زیادہ ہے۔ یو ایس آئی بی سی کے دوستوں نے بتایا کہ  امریکہ سے  جس سرمایہ کاری کا عزم کیا گیا ہے، وہ اس سال پہلے ہی 40 بلین ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی دیکھئے کہ اس عالمی وبا کے دوران کیا ہوا۔ کووڈ کے درمیان میں  بھارت میں  اپریل اور جولائی 2020 کے درمیان  20 بلین ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے!

لیکن بھارت میں کئی اورمواقع بھی ہیں۔ عالمی معیشت کی بحالی  کی تقویت کے لئے  جس چیز کی ضرورت ہے، وہ ہمارے پاس ہے۔

دوستو،

بھارت  کی ترقی کا مطلب  ایک ایسے ملک میں تجارت کے مواقع کی ترقی ہے جس پر آپ اعتماد کرسکتے ہیں،  زیادہ سے زیادہ کھلے پن کے ساتھ یہ ایک عالمی یکجہتی کی ترقی ہے۔ایک ایسے بازار تک رسائی کے ساتھ آپ کی مسابقت کی صلاحیت میں اضافہ ہے، جو آپ کو  بڑے پیمانےپر  پیش کش کرتا ہے اور ہنر مند انسانی وسائل کی دستیابی کے ساتھ آپ کی سرمایہ کاری پر  آپ کے منافع میں ایک اضافہ ہے۔

دوستو،

اس وژن کے لئے  امریکہ سے بہتر پارٹنر بہت کم ہیں۔ بھارت اور امریکہ  مشترکہ اقدار والے دو شاندار جمہوری ملک ہیں۔ ہم فطری طور پر پارٹنرس ہیں۔ امریکہ۔ بھارت دوستی  نے ماضی میں  کئی اونچائیوں کو چھوا ہے۔ اب  وقت ہے کہ ہماری پارٹنر شپ  عالمی وبا کے بعد  دنیا میں  حالات کے  تیزی سے بحال ہونے میں  مدد کرنے کا ایک اہم رول ادا کرے۔ امریکی سرمایہ کار اکثر  کسی شعبے یا کسی ملک میں داخل ہونے کےلئے  مناسب ترین وقت  کی تلاش میں رہتے ہیں، ا ن سےمیں کہنا چاہوں گا کہ  بھارت میں سرمایہ کاری کا سب سے بہترین وقت آگیا ہے!

بھارت ۔ امریکہ اقتصادی پارٹنر شپ کو فروغ دینے میں یو ایس آئی بی سی کی عہد بندی کے لئے میں  ایک بار پھر   ا ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یو ایس آئی بی سی نئی اونچائیاں سر کرتی رہے!

بھارت۔ امریکہ دوستی  مزید ترقی کرے !

نمستے!

شکریہ!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(22-07-2020)

U-4087



(Release ID: 1640529) Visitor Counter : 263